🔥 حسد کی تعریف:


حسد کے لفظی معنی جلنا، کُڑھنا اور کسی کی خوشی اور راحت پر دل کا گھٹن محسوس کرنا کے ہیں۔ حسد کرنے والے کو حاسد کہا جاتا ہے۔

⚡ حسد سے مراد یہ ہے کہ انسان دوسرے انسان کو نعمت و راحت میں دیکھ کر یہ تمنا کرے کہ یہ نعمت اس سے چھن جائے اور مجھے مل جائے، ایسا سوچنا حرام اورقابلِ نفرت خصلت ہے۔

✨ قرآن مجید میں ارشادِ ربانی ہے:
کیا یہ لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس فضل پر جو اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا کیا ہے۔
( سورۃالنساء آیت: 54)


⚡ حسد کے اصطلاحی معنی:
امام راغب اصفہانی حسد کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
جس شخص کے پاس نعمت ہو اس سے نعمت کے زوال کی تمنا کو حسد کہتے ہیں۔
(المفردات)

⚡ امام ماوردیؒ کے مطابق:
حسد کی حقیقت یہ ہے کہ انسان محترم شخصیات کی خوبیوں اور نعمتوں پر شدید افسوس میں مبتلا ہوجائے۔