🔥 حسد اور رشک میں فرق:



⚡ رشک کرنے والا دراصل اپنے مقابل شخص کی خوبی سے متاثر ہو کر اس جیسا بننے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن رشک میں وہ نعمت محسود (جس سے حسد کیا جائے) سے چھن جانے یا اس نعمت کو نقصان پہنچ جانے کی کوئی خواہش نہیں ہوتی۔ بلکہ رشک کرنے والا اپنے مقابل سے متاثر ہو کر اس سے آگے نکلنے کی تگ و دو میں ہوتا ہے۔ وہ خود کو برتر منوانے کے لیے دوسروں سے زیادہ محنت اور کوشش کرتا ہے۔ گویا دوسروں کی ترقی سے ترغیب لیتا ہے۔

⚡ لیکن حسد کرنے والا ایسی کوئی ترغیب نہیں لیتا بلکہ فقط اس بات پر کُڑھتا ہے کہ دوسرے شخص کے پاس وہ شے یا صلاحیت کیوں ہے۔ اس کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ دوسروں کو جو نعمت یا خوبی ملی ہے وہ ان سے چھن جائے۔ چنانچہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ رشک ایک مثبت اور حسد ایک منفی جذبہ ہے۔