🔥 حسد اور جلن (جیلسی) میں فرق:


عام طور پر جلن(جیلسی) اور حسد کو ہم معنی تصور کیا جاتا ہے لیکن ان دونوں میں بہت فرق ہے۔

💥 جیلسی درحقیقت ایک طرح کے خوف کی پیداوار ہے۔ یہ کیفیت اپنی کسی صلاحیت یا چیز کے چھن جانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ یعنی جلن رکھنے
والا محرومی کا شکار نہیں ہوتا بلکہ محرومی کے خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ عام زندگی میں اس طرح کی کئی مثالیں ملتی ہیں۔

✨ ایک ذہین طالب علم کلاس میں ہمیشہ پہلی پوزیشن لیتا ہے، اچانک اس کی کلاس میں ایک نیا طالب علم آتا ہےجو اسی کی طرح ذہین اور لائق ہوتا ہے۔ تو پہلے طالب علم کو خدشات لاحق ہوتے ہیں کہ کہیں اس کی اہمیت میں کمی نہ آئے۔ یہ خدشات اس کے دل میں نئے طالب علم کے لیے منفی جذبات پیدا کرتے ہیں جسے جلن یا جیلسی کہا جاتا ہے۔
خدشات کے صحیح ثابت ہونے پر یہ منفی جذبات اور بھی گہرے ہوتے چلے جاتے ہیں۔

✨اس طرح کے جذبات کا دفاتر میں بھی تجربہ کیا جاتا ہے، جہاں پر ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے کام کی ہی تعریف کی جائے اور وہ خود اچھی صلاحیتوں کا مالک ہونے کے باوجود اپنے ساتھی ملازمین سے صرف اس لیے جلن محسوس کرتا ہے کہ وہ اس کی خواہش کو پورا کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

✨خواتین میں بھی خوبصورتی اور ستائش کے حوالے سے ایک دوسرے کے لیے جیلسی کا عنصر پایا جاتا ہے۔

💥 اس کے برعکس حسد کے جذبات اس وقت ابھرتے ہیں جب ایک شخص میں وہ اصاف ہوتے ہی نہیں ہیں جو سامنے والے شخص میں موجود ہوتے ہیں۔ حسد کسی خوف کے تحت نہیں بلکہ احساسِ کمتری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

✨ ایک نالائق طالب علم کے ذہن میں ذہین طلبہ کے لیے منفی جذبات
✨ناپسندیدہ ملازم کا افسر یا اس کے نورنظر ملازم کی طرف منفی جذبہ
✨واجبی صورت والی لڑکی کا خوبصورت اور غریب کا امیر کے لیے نفرت آمیز رویہ حسد کی بڑی مثالیں ہیں۔