User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: احادیثِ مبارکہ

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    احادیثِ مبارکہ



    🔥 حسد احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں: احادیث مبارکہ میں نبیِ مکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے بارہا حسد جیسے گناہ کی مذمت فرمائی ہے: 🍃 حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہُ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس کا ڈر بالکل نہیں ہے کہ تم میرے بعد مشرک ہو جاؤ گے البتہ میں اس بات کا اندیشہ کرتا ہوں کہ تم آپس میں ایک دوسرے سے دنیا کے مزوں میں پڑ کر حسد نہ کرنے لگو۔ ( صحیح بخاری) 🍃 حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہُ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور نہ حسد کرو اور نہ غیبت کرو اور اللہ تعالی کے بندے بھائی بھائی ہو کر رہو اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ جدا رہے (قطع تعلق کرے)۔ (صحیح بخاری) 🍃 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہاری طرف پچھلی قوموں کی برائیاں حسد اور بغض سرایت کر آئیں گی۔ جو مونڈھ ڈالیں گی میں نہیں کہتا کہ یہ بالوں کو مونڈھ دیں گی، بلکہ یہ دین کو مونڈھ دیں گی۔ (سنن ترمذی) 🍃 حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم حسد سے بچو، کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔ (سنن ابو داؤد)
    Last edited by Admin-2; 09-30-2019 at 02:05 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •