🔥 حسد کی مختلف صورتیں:



ہمارے معاشرے میں حسد عام طور پر مندرجہ ذیل صورتوں میں پایا جاتا ہے۔

🌱1. کسی کی اچھی چیزوں سے حسد جن میں اچھے کپڑے، زیورات، مکان، موبائل، کار اور دیگر سامانِ تعیش وغیرہ شامل ہیں۔

🌱2. بعض لوگ دوسروں کی شخصیت کے ظاہری اوصاف مثلاً شکل و صورت، ظاہری خدوخال اور رہن سہن کو برداشت نہیں کر پاتے اور حسد کرتے رہتے ہیں۔

🌱3. کسی کی باطنی خصوصیات سے حسد جن میں خوش اخلاقی، ملنساری، ہر دلعزیزی، دینداری و عبادت گزاری شامل ہیں۔

🌱4. کسی کی مالی ترقی سے حسد جیسے کاروبار کی ترقی، اعلیٰ تعلیم یا اچھی ملازمت وغیرہ۔

🌱5. رشتے داروں میں اگر کوئی اچھی پوزیشن پر ہے تو اس سے حسد، اگر کسی کے بچے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں تو اس بات پر حسد۔

🌱6. کسی کی اولاد بالخصوص اولادِ نرینہ سے حسد۔

🌱7. اچھی عزت، بلند شہرت، دولت کی فراوانی، اعلیٰ قابلیت یا عہدہ دوسروں کو حسد میں مبتلا کر دیتا ہے۔

🌱8. دوسروں کی اچھی صحت، تندرستی، اطمینان، خوشی اور راحت کو برداشت نہ کرنا بھی حسد کی ایک شکل ہے۔

🌱9. اجتماعی معاملات میں ترقی یافتہ قوموں اور ممالک سے حسد اور ان کی تباہی کی امید کرنا۔

اسکے علاوہ بھی حسد کرنے کی لامحدود صورتیں ہیں جو ایک حاسد اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔ پس اگر یہ کہا جائے کہ حسد میں مبتلا رہنے کی بے شمار صورتیں ہو سکتی ہیں تو غلط نہ ہو گا۔