🔥 فضول خرچی کی اقسام:



فضول خرچی کی دو اقسام ہیں:
✨1. اسراف
✨2. تبذیر

💫1. اسراف
کسی چیز کو ضائع کئے بغیر حدِاعتدال سے خارج ہو جانے کے معنی میں ہے۔
مثلا ہم ایسا گراں قیمت(مہنگا) لباس، جس کی قیمت ہماری ضرورت کے لباس سے دس گنا زیادہ ہو، یا اپنے کھانے کو اتنے زیادہ پیسے سے تیار کریں کہ اتنے پیسے میں کئی لوگوں کو کھانا کھلا سکتے ہوں۔ یہاں پر ہم نے حد سے تجاوز کیا ہے۔ لیکن ظاہراً کوئی چیز ضائع اور برباد نہیں ہوئی ہے۔





💫 2. تبذیر
کسی چیز کو اس طرح استعمال یا خرچ کیا جائے کہ وہ ضائع اور برباد ہو جائے۔
مثلا دو مہمانوں کے لئے دس آدمیوں کا کھانا پکایا جائے اور بچے ہوئے کھانے کو کوڑے دان میں ڈال کر برباد کر دیا جائے جیسا کہ بعض ثروت مند افرادایسا ہی کرتے ہیں۔

(دونوں اقسام میں زیادہ فرق نہیں سمجھا جاتا اور زیادہ تر ایک ہی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔)