🌸 فضول خرچی ازروئے حدیث



🌻 حضرت مقدام بن معدی کربؓ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ
آدمی پیٹ سے زیادہ بُرے کسی برتن کو نہیں بھرتا۔ انسان کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی پیٹھ سیدھی رکھ سکیں۔ البتہ آدمی اگر بضد ہے تو ایک تہائی حصے میں کھانا کھائے، ایک تہائی حصے میں پانی پیے، اور ایک تہائی حصہ سانس لینے کے لیے باقی رکھے۔
(احمد، ترمذی، ابن ماجہ)

🌻 حضرت جابر بن عبداللہؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا:
آدمی کے لئے ایک بستر ہونا چاہئے اور ایک ہی بستر اس کی بیوی کے لئے ہونا چاہیے، تیسرا بستر مہمان کے لئے ہونا چاہئے اور چوتھا تو شیطان کے لیے ہے۔
( صحیح مسلم)

🌻 حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔
کھاؤ پیو، صدقہ کرو اور پہنو بشرطیکہ اس میں اسراف یا تکبر کی آمیزش نہ ہو۔
(بخاری کتاب اللباس)

🌻 "میں (مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ) نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ:
اللہ تعالی نے تمہارے لئے تین چیزیں ناپسند فرمائی ہیں۔ ایک بے فائدہ گفتگو، دوسرے مال ضائع کرنا اور تیسرے بہت مانگنا۔
(صحیح بخاری)

🌻 حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
آدمی کو گناہ گار بنا دینے کے لیے یہ بات کافی ہے کہ وہ اپنی یا اپنے متعلقین کی روزی کو ضائع کر دے۔
(سنن ابوداؤد)

🌻 حضرت عمرو بن شعیبؓ اپنے والد ماجد سے روایت کرتے ہیں کہ:
ایک شخص حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں فقیر ہوں میرے واسطے کچھ بھی (مال وغیرہ) موجود نہیں ہے اور ایک یتیم بچے کا میں ولی بھی ہوں۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
تم اپنے یتیم کے مال میں سے کچھ کھا لیا کرو لیکن تم فضول خرچی نہ کرنا اور تم حد سے زیادہ نہ کھانا اور نہ تم دولت اکٹھا کرنا۔
(سنن نسائی)

🌻 قیامت کے دن جن چار پانچ سوالوں کا جواب دیئے بغیر کوئی بندہ اپنی جگہ سے ہِل نہیں سکے گا، ان میں ایک سوال مال کے تعلق سے ہو گا کہ:
یعنی مال کمایا کہاں سے؟؟؟ اور خرچ کہاں کیا؟؟؟ آمد و خرچ دونوں کا حساب دینا ضروری ہو گا۔
(ترمذی)