🔥 فضول خرچی کے اسباب:



فضول خرچی کے مندرجہ ذیل اسباب ہیں:

⚡1. لاپرواہی
فضول خرچی کی اولین وجہ تو کسی بھی چیز کے استعمال میں لاپرواہی کا ہونا ہے۔ یہ لاپرواہی درحقیقت ناشکری کی ایک قسم ہے۔

⚡2. اسٹیٹس کا احساس اور دکھاوا
بعض اوقات انسان کو اپنے رتبے اور انا کا احساس ہوتا ہے چنانچہ وہ خاندان میں اپنی ناک اونچی رکھنے کے سبب بےجا خرچ کرتا ہے.

⚡3. احساسِ کمتری
کچھ لوگوں کو اپنی کمتری کا احساس ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ اس احساس کو ختم کرنے کے لیے بھی فضول خرچی کی جانب مائل ہوتے ہیں۔

⚡4. تکبر
خود کو دوسروں سے مختلف اور بڑا سمجھنے کا زعم بھی فضول خرچی کا ایک سبب بن جاتا ہے۔