🔥 فضول خرچی کا تدارک:


فضول خرچی سے بچاؤ مندرجہ ذیل طریقوں سے کیا جا سکتا ہے:

🌟 1. حد کا تعین:
کسی بھی خرچ کے موقع پر سب سے پہلے یہ متعین کریں کہ خرچ کرنے کی ایک جائز حد کیا ہے؟ مثال کے طور پر اگر آپ کو موبائل خریدنا ہے تو یہ متعین کر لیں کہ فنکشن، کوالٹی اور کمپنی کے حساب سے کس طرح کا موبائل فون آپ کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔ پھر اس سے مہنگے سیٹ کی خریداری پر پابندی لگا دیں۔ اگر اس تعین میں مشکل درپیش ہو تو جو اس خریدنے والی چیز کے بارے معلومات رکھتا ہو، اس سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

🌟 2. حد کی پابندی:
حد متعین کرنے کے بعد اس حد کے اندر رہنے کی کوشش کریں خواہ کتنی ہی مخالفت کا سامنا کیوں نہ ہو۔

🌟 3. چیز کا درست استعمال:
مال کے علاوہ دیگر معاملات میں فضول خرچی سے بچنے کے لئے یہ بھی لازم ہے کہ کسی شے کا وہی استعمال کیا جائے جس کے لئے وہ بنی ہے۔ مثال کے طور پر غذا کھانے کے لئے بنی ہے۔ چنانچہ غذا کو بچا دینا اور پھر اسے ڈسٹ بن کی نذر کر دینا فضول خرچی ہے۔ اگر خوراک بچ ہی جائے تو اسے پرندوں، چیونٹیوں وغیرہ کو کھلا دینا چاہیے۔

🌟 4. اللہ کی راہ میں خرچ کرنا:
انفاق یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی عادت کا پیدا کرنا بھی فضول خرچی کو روکنے کا ایک سبب ہے۔ اس کے ذریعے ضرورت سے زائد رقم کو بےجا صرف کرنے کی بجائے درست مصّرف میں لگایا جاسکتا ہے۔