🔥 ریاکاری کی تعریف:



لفظ ریا رؤیۃ سے ماخوذ ہے جس کے معنی آنکھوں سے دیکھنے کے ہیں۔

✨ اللہ کی رضا کے علاوہ کسی اور نیت یا ارادے سے عبادت کرنا ریاکاری کہلاتا ہے۔
مثلا لوگوں پر اپنی عبادت گزاری کی دھاک بٹھانا مقصود ہو کہ لوگ اس کی تعریف کریں، اسے عزت دیں، اور اس کی خدمت میں مال پیش کریں۔

✨ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
انسان نے جو عمل کیا اس کا ثواب اس کی نیت کے حساب سے ملے گا۔

اس لیے ہمیں کسی بھی نیک کام کرنے سے پہلے یہ نیت ضرور کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہا ہے اور یہ کام ہم اس کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔

ریاکاری یعنی دکھلاوا ایک انتہائی مذموم عمل ہے۔ یہ گناہ ہے اور اللہ تعالی کے ساتھ شرک ہے۔ اس لیے ریاکاری کو شرکِ صغیرہ کہا جاتا ہے۔