🔥 بخل کی مختلف صورتیں:


بخل کی اصل درحقیقت مال کو خرچ کرنے کے جائز موقع پر خرچ کرنے سے روکنا ہے۔
چنانچہ بخل یا کنجوسی کا براہِ راست یا بالواسطہ اثر مال کی بچت کی صورت ہی میں نمودار ہوتا ہے۔ اس تمہید کو ذہن میں رکھتے ہوئے بخل کی مختلف صورتیں ہیں:


🥀1. کھانے پینے کے معاملے میں بخل کرنا اور کم تر درجے کا کھانا استعمال کرنا۔

🥀2. گھٹیا معیار کے ملبوسات استعمال کرنا۔

🥀3. سواری کے معاملے میں بخل کرنا۔

🥀4. بیوی یا اولاد کی جائز ضروریات مثلاً تعلیم یا صحت پر خرچ کرتے وقت کنجوسی کرنا۔

🥀5. رہائش کے معاملے میں بخل کرنا۔

🥀6. ضرورت کے وقت دوسروں کی مدد نہ کرنا۔

🥀7. مال کے خرچ ہونے کے ڈر سے اللہ کے بندوں سے پیار کے بھی قلیل جذبات رکھنا۔

🥀8. عام استعمال اور برتنے کی چیز تک دینے میں بخل کرنا۔

🥀9. اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں بخل کرنا۔




: 💥 مندرجہ ذیل امور پر خرچ نہ کرنا بخل میں شامل نہیں:


🌾1. کسی ناجائز موقع پر خرچ کرنے سے رک جانا بخل نہیں۔

🌾2. مستقبل کی کسی جائز ضرورت کے تحت حال میں خرچ کرنے سے رک جانا بخل نہیں۔

🌾3. اسراف سے بچنے کے لئے رقم خرچ نہ کرنا بخل نہیں۔

🌾4. سادہ زندگی گزارنا اور دکھاوے سے گریز کرنا بخل نہیں۔

🌾5. اسراف میں مبتلا لوگوں کی طرف سے کنجوسی کا طعنہ ضروری نہیں کہ بخل ہو۔