🔥 کینہ کی تعریف:


▪ دل میں دشمنی کو روکے رکھنا اور موقع پاتے ہی اس کا اِظہار کرنا کینہ کہلاتا ہے۔
(لسان العرب)

▪ حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ کینہ کی تعریف ان الفاظ میں کرتے ہیں کہ:

کینہ یہ ہے کہ انسان اپنے دل میں کسی کو بوجھ جانے، اُس سے دشمنی و بُغْض رکھے، نفرت کرے اور یہ کیفیت ہمیشہ ہمیشہ باقی رہے۔
(احیاء العلوم)

مثلا کوئی شخص ایسا ہے جس کا خیال آتے ہی آپ کو اپنے دل میں بوجھ سا محسوس ہوتا ہے، نفرت کی ایک لہر دل و دماغ میں دوڑ جاتی ہے، وہ نظر آجائے تو ملنے سے کتراتے ہیں۔
اور زُبان، ہاتھ یا کسی بھی طرح سے اُسے نقصان پہنچانے کا موقع ملے تو پیچھے نہیں رہتے تو سمجھ لیجئے کہ آپ اس شخص سے کِینہ رکھتے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی بات بھی نہیں بلکہ ویسے ہی کسی سے ملنے کو جی نہیں چاہتا تو یہ کینہ نہیں کہلائے گا۔