🔥 منافقت کی تعریف:

منافق نفق سے ماخوذ ہے۔ جس کا معنی سرنگ کے ہیں۔
اور بعض نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ لومڑی اپنے بِل کے دو منہ رکھتی ہے۔

ایک کا نام نافقاء
دوسرے کا نام قاصعاء ہے۔

ایک طرف سے وہ داخل ہوتی ہے اور جب کوئی شکاری اس کا تعاقب کرتا ہے تو وہ دوسری طرف سے نکل جاتی ہے اور اگر دوسری جانب سے کوئی اس کا تعاقب کرتا ہے تو وہ پہلے سوراخ سے نکل جاتی ہے۔ اس کے بل کے ایک طرف کا نام نافقاء ہے، اسی سےمنافق ماخوذ ہے۔

⚡نافقاء کے بھی دو پہلو ہیں۔
▪ایک کفر، جو اس کے دل میں ہے۔
▪دوسرا ایمان جو اس کی زبان پر ہے۔

اگر کفر سے منافق کو کسی نقصان کا اندیشہ ہو تو وہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے لگتا ہے اور اگر اسلام کے باعث اسے کوئی تکلیف پہنچا رہا ہو تو وہ فوراَ اپنے کافر ہونے کا اعلان کر دیتاہے۔
(لسان العرب )

💫 مُنافقت کا معنی ہے اپنے قول اور عمل سے وہ کچھ ظاھر کرنا جو دِل میں موجود عقائد و عزائم کے خِلاف ہو۔

💫 منافقت کا مفہوم دِل میں کفر، شرک اور گناہوں کا اقرار اور اس پر عمل کے وجود کے ساتھ، اپنے آپ کو قولی اور عملی طور پر اِیمان والا، اللہ کی توحید کو ماننے والا، اور گناہوں سے دُور رہنے والا ظاہر کرنا، منافقت کہلاتا ہے۔

⚡ اللہ تعالیٰ نے جہنم کا سب سے نچلا درجہ، منافقین، یعنی، منافقت کرنے والوں کا ٹھکانہ مقرر فرما رکھا ہے:
یقیناً منافقین جہنم کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے
(سُورة النِساء: 145)