💥 نفاقِ اکبر کی درج ذیل قسمیں یا نشانیاں ہیں:



▪١. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکذیب۔

▪٢. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں کی تکذیب۔

▪٣. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بغض و نفرت۔

▪٤. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی پستی سے خوشی۔

▪٥. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کے غلبہ سے کراہت و ناپسندیدگی۔

▪٦. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن باتوں کی خبر دی ہے ان میں آپ کی تصدیق کے واجب ہونے کا عقیدہ نہ رکھنا۔

▪٧. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن باتوں کا حکم دیا ہے ان میں آپ کی اطاعت کے واجب ہونے کا عقیدہ نہ رکھنا۔

✨ ان کے علاوہ وہ سارے اعمال جن کے ملتِ اسلام سے خارج کرنے والے نفاقِ اکبر ہونے پر کتاب و سنت دلالت کرتے ہیں۔