🔥 منافقت کی علامات:


⚡ منافقت کی علامات درج ذیل ہیں:

🍂1. دعویٰ ایمان صرف زبانی حد تک کرنا اور باطن کا اس کی تصدیق سے خالی ہونا۔

🍂2. محض توحید و آخرت پر ایمان کو کافی سمجھنا اور رسالتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کو اس قدر ضروری نہ سمجھنا۔

🍂3. دھوکہ دہی اور مکر و فریب کی نفسیات کا پایا جانا۔

🍂4. یہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری حالتِ نفاق سے بے خبر ہیں۔

🍂5. یہ سمجھنا کہ ہم اپنی مکاریوں، حیلہ سازیوں اور چالاکیوں سے دوسروں کو فریب دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

🍂6. قلب و باطن کا بیمار ہونا۔

🍂7. جھوٹ بولنا۔

🍂8. نام نہاد اصلاح کے پردے میں مفسدانہ طرز عمل اپنانے کے باوجود خود کو صالح سمجھنا۔

🍂9. دوسروں کو بیوقوف اور صرف خود کو اہلِ عقل و دانش سمجھنا۔

🍂10. امتِ مسلمہ کی اکثریت کو گمراہ تصور کرنا۔

🍂11. اجماعِ امت(جس فقہی مسئلہ میں امت متفق ہو) کی پیروی نہ کرنا۔

🍂12. کردار میں دوغلاپن اور ظاہر و باطن کا تضاد ہونا۔

🍂13. اہلِ حق کے خلاف خفیہ سازشیں اور تخریبی منصوبے تیار کرنا۔

🍂14. مسلمانوں پر طنز، طعنہ زنی اور حقیر سمجھتے ہوئے ان کا مذاق اڑانا۔

🍂15. باطل کو حق پر ترجیح دینا۔

🍂16. سچائی کی روشن دلیل دیکھتے ہوئے بھی اس کی طرف سے آنکھیں بند کر لینا۔

🍂17. تنگ نظری اور دشمنی میں اس حد تک چلے جانا کہ کان حق بات نہ سن سکیں، زبان حق بات نہ کہہ سکے اور آنکھیں حق نہ دیکھ سکیں۔

🍂18. اسلام کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات سے گھبرانا اور ان سے خود کو بچانے کی تدابیر اختیار کرنا۔

🍂19. اہلِ حق کی کامیابیوں پر حیران رہ جانا اور ان پر حسد کرنا۔

🍂20. اپنے مفادات کے حصول کے لئے اہل حق کا ساتھ دینا اور خطرات و مصائب میں قربانی سے گریز کرتے ہوئے ان سے علیحدہ ہو جانا۔

🍂21. حق کے معاملے میں نیم دلی اور ہچکچاہٹ کی کیفیت میں مبتلا رہنا۔