🔥 غرور و تکبر کی تعریف:



▪ خود کو افضل اور دوسروں کو حقیر جاننے کا نام غرور و تکبر ہے۔

▪پیارے آقائے دو جہاں علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:
تکبر حق کی مخالفت اور لوگوں کو حقیر جاننے کا نام ہے۔
(صحیح مسلم)

▪امام راغب اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تکبر یہ ہے کہ
انسان اپنے آپ کو دوسروں سے افضل سمجھے۔

▪ جس کے دل میں تکبر پایا جائے اسے متکبر کہتے ہیں۔

▪ اچها لباس زیبِ تن کرنا، اچها جوتا پہننا، اچهی سواری ہونا اور اچهی رہائش گاہ کا مالک ہونا تکبر کی علامات نہیں۔
بلکہ حق کا انکار کرنا، دوسروں کو حقیر سمجهنا اور اپنے آپ کو دوسروں سے برتر و اعلٰی تصور کرنا اور سمجهنا تکبر ہے۔ حالانکہ مخلوق ہونے کے اعتبار سے سب انسان یکساں ہیں پهر غرور اور تکبر کیسا؟

▪ اللہ ہر برائی، نقص، عیب اور ظلم سے پاکٰ ہے۔ وہ تمام مخلوقات کی صفات سے بھی اعلیٰ ہے۔
نیز متکبر ' کبریائی والے اور عظمت والے کو کہتے ہیں۔ یہ وصف اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ کسی اور کے لیے جائز نہیں کہ وہ یہ وصف اللہ سے چھیننے کی کوشش کرے۔ لہذا جو بندہ بھی تکبر کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں ذلیل کرتا ہے۔