حق کی شمع
اللہ کے راضی ہونے کا احساس


ہمیں یہ کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ اللہ ہم سے راضی ہے یا نہیں.

تم اپنے دل سے پوچھ لیا کرو کہ تمہارا دل کتنا راضی ہے۔
اللہ کے دیے گئے سیٹ اپ پر، دیے گئے حالات پر، جس طرح سے اللہ نے زندگی میں سیٹ اپ دیئے ہیں ان پر ہم کتنے راضی ہیں، اتنا ہی اللہ ہم سے راضی ہے۔

تو یہ تو بہت آسان نسخہ ہے۔آپ دیکھیں کہ آپ کو جو کچھ زندگی میں دیا گیا ہے، مثلًا آپ کی جسامت ، شکل ،تعلیمی صلاحیتیں، گھر، بچے، رشتے ناتے، ماں باپ، بہن بھائی، حالات واقعات، رزق جو کچھ جتنا بھی ہے ، جو سیٹ اپ دیئے گئے ہیں، اس پر ہم کتنے راضی ہیں اللہ سے،
کہ اللہ نے ہمارے لیے بہت بہترین فیصلہ کیا ہو گا۔
اور وہ جو میرے ساتھ کرتا ہے وہ بہت اچھا کرتا ہے اور اس نے جو میرے لیے چنا وہ بہترین چنا۔
ہم کتنے اس بات پر راضی ہیں جتنے ہم راضی ہیں اتنا ہی اللہ بھی ہم سے راضی ہے۔

اللہ ہمیں اپنا شکر گزار اور راضی رہنے والا بندہ بنا دے آمین