🌹 احسان کی قسمیں:


احسان کی دو قسمیں ہیں:

▪1. احسان مع الخالق (خالق کے ساتھ احسان کا تعلق)

▪2. احسان مع الخلق (مخلوق کے ساتھ احسان کا تعلق)


🌱1. احسان مع الخالق
جب بندے کا اللہ کے ساتھ بندگی کا تعلق حسین ہو جائے اور وہ اللہ کے نازل کردہ احکامات اور فرائض و حقوق کو بدرجہ احسن ادا کرے اس کا دل محبتِ الٰہی اور خشیتِ الٰہی سے اس طرح سرشار ہو کہ اس کی کيفیت ان تعبد ﷲ کانک تراہ فان لم تکن تراہ فانہ یراک (کہ تُو اللہ کی عبادت اسطرح کرے گویا تُو اسے دیکھ رہا ہے، اور اگر تو اسے نہیں دیکھ رہا تو کم از کم یہ یقین کر لے کہ وہ تجھے دیکھ رہا ہے) کا مصداق ہو تو اسے احسان مع الخالق کہتے ہیں۔


🌱2. احسان مع الخلق:

جب بندہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ اللہ کی رضا کے لئے اپنا تعلق حسین بنا لے، اللہ کے بندوں کے ساتھ اس کا معاملہ حسن عمل پر مبنی ہو، وہ سراپا ایثار و قربانی بن کر ہمیشہ دوسروں کے کام آئے۔ اس کے ہاتھ اور زبان سے کبھی کسی کو تکلیف نہ پہنچے، وہ اپنے جان و مال، رزق و دولت، علم و عمل سب کچھ اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لئے وقف کر دے، اپنا سکھ چین قربان کر کے دکھی انسانیت میں سکھ بانٹے تو بندے کا اللہ کے بندوں کے ساتھ ایثار کا یہ عمل احسان کہلاتا ہے اور اسے ہی احسان مع المخلوق کہتے ہیں۔