User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: عفو و درگزر کے فوائد

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    عفو و درگزر کے فوائد




    🌹 عفو و درگزر کے فوائد:


    مُعافی کے مسئلہ کو قرآن مجید نے بارہا بیان فرمایا ہے۔
    مُعافی بہت مشکل عمل ہے۔ مگر یہ بہت اونچا اور بہت نفع مند کام ہے اور اس عمل کے دنیا اور آخرت میں بڑے عمدہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

    🌾1. اللہ تعالیٰ کی ایک صفت عفو ہے… بہت معاف فرمانے والا
    پس مُعافی کو اختیار کرنے والا مسلمان اللہ تعالیٰ کی صفت کا تخلّق کرتا ہے
    تخلّق کے معنیٰ اپنے اخلاق کو اللہ تعالیٰ کی صفات کے تابع بنانا

    🌾2. معافی حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بڑی صفت ہے اور معافی حضراتِ انبیاء علیہم السلام کی صفت ہے۔

    🌾3. قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے متقی بندوں کی صفات میں سے ایک ہے۔

    🌾4. وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ
    ہےیعنی لوگوں کو معاف کرنے والے ایسے متقی افراد کا بدلہ جنت ہے

    🌾5. قرآن مجید میں معاف کرنے والوں سے اس بات کا وعدہ کیا گیا ہے کہ اُن کا اجر اور بدلہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔

    🌾6. فاجرہ علی اللہ
    معافی کا بدلہ مغفرت ہے۔
    یعنی جو لوگوں کو معاف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے اپنی معافی اور مغفرت عطاء فرماتے ہیں۔

    🌾7. اللہ تعالیٰ نے کچھ اعمال کوعزائم کا درجہ دیا ہے یعنی وہ بڑی عزیمت اور ہمت والے مسلمانوں کو نصیب ہوتے ہیں۔ قرآن مجید نے معاف کرنے کو بھی انہیں عزم الامور میں شامل فرمایا ہے۔

    🌾8. حدیث شریف میں آتا ہے:
    جو اپنے غصے کو ایسی حالت میں دبا دے کہ وہ اُسے نافذ کرنے کی طاقت رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے تمام لوگوں کے سامنے بلا کر اس بات کا اختیار دیں گے کہ وہ جس حور کو پسند کرے وہ اسے عطاء کر دی جائے گی۔
    (ابوداؤد، ترمذی)

    ✨ یعنی معاف کرنا، ایسا عظیم عمل ہے کہ اس کے بدلے یہ سارے اعزازات ملیں گے۔
    تمام خَلق کے سامنے عزت افزائی، اللہ تعالیٰ کا انعام کے لئے خود طلب فرمانا، مرضی اور پسند کی حور عطاء فرمانا وغیرہ

    🌾9. معافی کی برکت سے اللہ تعالیٰ بندے کو دنیا کی عزت بھی عطاء فرماتے ہیں۔ ارشادفرمایا:

    ما زاد اللّٰہ عبدابعفو الاعزاً
    کہ معافی سے اللہ تعالیٰ بندے کی عزت ضرور بڑھاتے ہیں۔
    (صحیح مسلم)

    Last edited by Admin-2; 10-04-2019 at 12:00 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •