User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: عاجزی، تواضع و انکساری کی تعریف

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    عاجزی، تواضع و انکساری کی تعریف

    🌹 عاجزی، تواضع و انکساری کی تعریف:

    عاجزی، تواضع و انکساری ہم معنی صفتیں ہیں۔

    ✨دل سے اپنے آپ کو کمتر و حقیر سمجھنا اور قول و فعل سے ان کا اظہار کرنا تواضع اور انکساری ہے۔ جو ایک محمود صفت ہے۔


    🌟تواضع، عاجزی و انکساری یہ ہے کہ:

    ⚡انسان اعلیٰ رتبہ پہ ہو کر ادنیٰ رتبہ کے افراد کے ساتھ گھل مل جائے۔

    ⚡انسان صاحبِ فضیلت ہو کر عام لوگوں سے نہ دور ہو اور نہ ان کو خود سے دور کرے۔

    ⚡انسان دوسروں کے اندر کوئی ایک برائی دیکھے تو اسے اپنی دس یاد آجائیں۔
    (الغزالی)

    ⚡ ہر ممکن اپنی فضیلت و برتری کو چھپایا جائے۔

    ⚡ افضل ہو کر خود کو معمولی ظاہر کیا جائے۔

    ⚡ اعلیٰ ہو کر خود کو ادنیٰ ظاہر کیا جائے۔

    ⚡ عالم ہو کر خود کو طالبِ علم بتایا جائے۔

    ⚡ نیک و پارسا اور متقی و پرہیزگار ہو کر خود کو گنہگار ظاہر کیا جائے۔

    ⚡ فرمانبردار ہو کر بھی خود کو سیاہ کار بتایا جائے۔

    🌟 دنیا و آخرت میں وہی لوگ کامیاب رہتے ہیں جو تکبر کے تاج کو پھینک کر عاجزی و انکساری کی چادر اوڑھ لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اللہ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور وہ اللہ کے محبوب بن جاتے ہیں۔

    🌟 اللہ کی قربت کا بہترین راستہ عاجزی ہے۔ ایک میٹھا بول خیرات سے بہتر ہے۔ درخت اپنے پھل سے اور انسان اپنے قول و فعل سے پہچانا جانا ہے۔

    🌟 اللہ کے سامنے عاجزی و انکساری کی علامت یہ ہے کہ انسان اسکے فرامین تسلیم کرے، اسکی اطاعت بجا لائے اور اسکی عظمت کے سامنے انتہائی خشوع و خضوع کا اظہار کرے۔

    🌟 اس پر یہ کیفیت اس حد تک طاری ہو کہ اسے جو کچھ حاصل ہے اس سب کو اللہ کی طرف سے سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو اس کی مخلوقات میں سے ایک ناچیز ذرّہ سمجھے اور اسکا شکر گزار رہے اورخدا کی مرضی کے سامنے اپنی کسی بھی طرح کی مرضی چلانے سے پرہیز کرے۔

    💫 خدا کے سامنے عاجزی و انکساری ایمان و معرفت کی کنجی اور درگاہِ حق و قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے۔ اسکے برعکس اللہ کے سامنے تکبر اور گھمنڈ اس سے سرکشی اور بغاوت کا موجب اور ہر قسم کی بدبختی اور گمراہی کا سبب ہے۔

    Last edited by Admin-2; 10-07-2019 at 12:14 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •