🌹 تواضع و انکساری کی اقسام:


✨ تواضع و انکساری کی قسموں کو بیان کرتے ہوئے امام ابن قیم رحمتہ اللہ رقم طراز ہیں:


🌷1. دین میں تواضع انکساری:
دین کے اندر تواضع اختیار کریں یعنی قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کو عقل کی کسوٹی پر نہ تولیں، رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کی مکمل پاسداری کے ساتھ ساتھ اس کی تابعداری کو لازم پکڑیں نیز اس کے احکام کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں۔

🌷 2. دوسروں کو خود پر ترجیح:
حق کے سامنے عاجزی و انکساری کا اظہار کریں اور اپنی رائے کو دوسروں کی رائے پر ترجیح نہ دیں۔

🌷 3. نیک برتاؤ:
مسلمانوں کے غلاموں کے ساته اچها برتاؤ کریں اور صاحبِ عذر کے عذر کو قبول کریں۔