🌹تواضع کے فوائد:-

💫1. تواضع اختیار کرنا حسنِ خاتمہ اور حسنِ اخلاق کی دلیل ہے.

💫2. اہلِ تواضع قیامت کے روز عذابِ الیم سے محفوظ رہیں گے۔

💫3. تواضع رب کی قربت حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

💫4. تواضع مؤمنین کے اوصاف حمیده میں سے ایک بہترین وصف ہے۔

💫5. تواضع سعادت دارین کی علامت ہے۔

💫6. قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بات عیاں ہو گئی کہ تواضع کو اپنانا، اسے اپنی زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ سمجهنا، دنیا و آخرت میں سرخروئی و سرفرازی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ جنت میں جانے کا زینہ اور جہنم سے بچنے کا سفینہ ہے.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جس نے اللہ کے لیے عاجزی کی، اللہ اس کو رفعت عطا کرے گا۔
(سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی)