: 🌹 حرص و لالچ کی مذمت ازروئے قرآن:



🌱 جو بخل و حرص سے بچا لیا جائے۔ وہی لوگ کامیاب ہیں
(الحشر:9)

🌱 اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا۔
(الذاریات :19)

🌱 اور جان لو کہ تمھاری دولت اور تمھاری اولاد ایک آزمائش ہے اور اللہ کے پاس اجر عظیم ہے
(التغابن:15)

🌱 سنو اور اطاعت کرو اور اپنی بھلائی کے لیے اللہ کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور جو شخص اپنے نفس کے بخل و حرص سے بچا لیا جائے وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔
(التغابن:16)

🌱 غفلت میں رکھتا ہے تم کو تکاثر یہاں تک کہ تم (اپنی اپنی) قبریں دیکھتے ہو، پھر زنہار وقت آتا ہے جب تم جان لو گے یقینا تم لوگ دوزخ کو دیکھو گے، پھر تم اسے ضررو دیکھو گے بالیقین دیکھنا، پھر تم سے اس دن (اب کی) خوش حالی کی باز پرس ہوگی۔
(سورة التكاثر1-8)

🌱 لوگوں کے لیے عورتوں، بیٹوں، سونے اور چاندی کے خزانوں میں اور پالتو نشان لگائے گھوڑوں اور مویشیوں میں اور کھیتی باڑی میں لالچ سجا دیے گئے، یہ سب دُنیا کی زندگی کا سامان ہے اور اللہ کے پاس (جو کچھ ) ہے (وہ) بہترین ٹھکانہ اور ثواب ہے۔ آپ فرمائیے! کیا میں تم لوگوں کو اس سے زیادہ خیر والی خبر نہ بتاؤں (کہ) جو تقویٰ والے ہیں اُن کے لیے ان کے رب کے ہاں باغات ہیں جن کے نیچے دریا بہتے ہیں جہاں وہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور (وہاں ) پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور اللہ کی خوشنودی ہوگی اور اللہ اپنے بندوں (اور ان کے اعمال ) کو دیکھتا ہے۔
(آل عمران: 14،15)



🌹 حرص و لالچ ازروئے حدیث:


🍃 ہر امت کا ایک فتنہ تھا، اور میری امت کا فتنہ مال ہے۔
(مسند احمد)

🍃 ابن آدم کے پاس اگر سونے کی ایک وادی ہو تو وہ مزید دوسری وادی کی خواہش کریگا۔
(ابن ِماجہ)

🍃 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حرص کی قباحتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:
جس شخص نے ذرا سی زمین بھی ناحق لی، اسے قیامت کے دن سات زمینوں تک دھنسا دیا جائے گا۔
(بخاری)

🍃 حدیث شریف میں ہے کہ
اگر آدمی کے پاس دو میدان بھر سونا ہو جائے تو پھر بھی وہ تیسرے میدان کو طلب کرے گا کہ وہ بھی سونے سے بھر جائے اور ابنِ آدم کے پیٹ کو قبر کی مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی اور جو شخص اس سے توبہ کرے اللہ تعالٰی اس کی توبہ کو قبول فرما لے گا۔
(مشکٰوۃ)

🍃 حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
آدمی بوڑھا ہو جاتا ہے لیکن اس کی دو چیزیں جوان رہتی ہیں: • مال کی حرص اور • عمر کی حرص۔
(بخاری شریف)

🍃 حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
مرتبے کے لحاظ سے قیامت کے روز سب انسانوں سے بدتر وہ بندہ ہو گا جس نے دوسرے کی دنیا کی خاطر اپنی عاقبت برباد کر لی۔
(ابنِ ماجہ)