💫حرص کی اقسام:



حضرت فقیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حرص کی دو قسمیں ہیں:

✨ 1. مذموم
✨ 2. غیر مذموم

✨ 1. مذموم
مذموم حرص تو یہ ہے کہ انسان کو خدائی احکام کی ادائیگی سے روکنے لگے یا مال اس غرض سے جمع کرنا کہ دوسروں سے بڑھ جائے یا فخر و مباہات کرے۔

✨ 2. غیر مذموم
غیر مذموم حرص یہ ہے کہ کسب مال میں اللہ تعالیٰ کے کسی حکم کا بھی تارک نہ ہو اور نہ ہی اس سے مقصود دوسروں پر فخر کرنا ہو۔ یہ مذموم نہیں کیونکہ بعض صحابہ رضی اللہ عنہم مال جمع کرتے تھے مگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پر منع نہ فرماتے تھے البتہ اس کے بھی ترک کو ہی افضل قرار دیا۔