🔥طنز و تمسخر کی تعریف:


▪طنز کے معنی ہیں ہنْسی اُڑانا، چھیڑ چھاڑ، تمسخر، رمز کے ساتھ بات کہنا.

▪تمسخر کرنے یا مذاق اڑانےکے معنی ہیں کہ اہانت و تحقیر کے ارادے سے کسی کے حقیقی یا مفروضہ عیب اس طرح بیان کرنا کہ سننے والے کو ہنسی آئے۔
( امام غزالی،احیاءالعلوم)


✨ قرطبی کے نزدیک:
کسی شخص کی تحقیر و توہین کے لئے اس کے کسی عیب کو اس طرح ذکر کرنا جس سے لوگ ہنسنے لگیں، اس کو سخریہ، تمسخر، استہزاء(مزاق اڑانا) کہا جاتا ہے۔

▪اور یہ جیسے زبان سے ہوتا ہے ایسے ہی ہاتھ پاؤں وغیرہ سے، نقل اتارنے یا اشارہ کرنے سے بھی ہوتا ہے۔ اور اس طرح بھی کہ کسی کا کلام [بات] سن کر بطور تحقیر کے ہنسی اڑائی جائے۔

▪ اور بعض کے نزدیک سخریہ و تمسخر کسی شخص کے سامنے اس کا اس طرح سے ذکر کرنا ہے کہ اس سے لوگ ہنس پڑیں اور یہ سب چیزیں ازروئے قرآن حرام ہیں۔