🌹 خوش اخلاقی ازروئے قرآن:



💐 اور بے شک آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اخلاق (حسنہ) کے اعلیٰ پیمانہ پر ہیں۔
( سورةالقلم:4)

💐 اور والدین کے ساتھ احسان کرو اور رشتہ داروں سے اور یتیموں اور مسکینوں سے اور قرابت دار ہمسائے سے اور اجنبی ہمسائے سے بھی (احسان کرو)۔
(سورہ النساء:36)

💐 اور جب تم کو کوئی دعا دے تو تم اس سے بہتر لفظوں سے دعا دو۔ بے شک خدا ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔
(سورہ النساء: 86)

💐 خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے (جاہلانہ گفتگو) کرتے ہیں تو وہ انہیں سلام کرتے ہیں۔
(سورۃ الفرقان: 63)

💐(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ اللہ کی بڑی رحمت ہے کہ تم ان لوگوں کے لیے نرم مزاج واقع ہوئے ہو۔ ورنہ اگر کہیں تم تندخو اور سنگ دل ہوتے تو یہ سب تمہارے گردو پیش سے چھٹ جاتے۔
(سورہ آلِ عمران: 159)

💐یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات میں عمدہ نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لئے جو اللہ تعالٰی کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ تعالٰی کو یاد کرتا ہے۔
(سورہ احزاب:21)
🌹 خوش اخلاقی ازروئے حدیث:


🌸1. ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔
میزان اعمال میں حسنِ اخلاق سے زیادہ بھاری چیز کوئی نہیں۔
(سنن ابوداؤد)

🌸2.کامل مومن وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔
(ابوداؤد، ترمذی)

🌸3.مومن اپنے حسنِ اخلاق سے دن میں روزہ رکھنے والے اور رات میں عبادت کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔
(ابوداؤد)

🌸 4.میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جس کے اخلاق سب سے بہترین ہوں۔
( بخاری )

🌸 5. حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
تم لوگ امتعہ نہ بنو کہ یہ کہنے لگو کہ لوگ اچھا سلوک کریں گے تو ہم بھی اچھا سلوک کریں گے اور لوگ بُرا کریں گے تو ہم بھی ان کے ساتھ ظلم کریں گے، بلکہ اپنے آپ کو اس کا خوگر بناؤ کہ لوگ اچھا سلوک کریں تب بھی تم اچھا سلوک کرو اور لوگ بُرا سلوک کریں تو تم ان کے ساتھ ظلم نہ کرو۔
(مشکوٰة المصابیح)

🌸6. حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دس سال تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی مگر کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اف تک نہ کہا اور نہ کبھی میرے کسی کام کے بابت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا کہ تم نے اس کو کیوں کیا؟ اور جو کام میں نے نہیں کیا اس کے بابت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی یہ نہ کہا کہ تم نے اس کو کیوں نہیں کیا؟ وہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے تھے۔
(صحیحین)


🌸7. رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔
اللہ تعالیٰ کے ہاں بندوں میں سب سے زیادہ محبوب بندہ وہ ہے جس کا (دوسروں کی نسبت) اخلاق اچھا ہے۔
(صحیح الجامع الصغیر)

🌸8. لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے معاملہ کرو۔
(صحیح ترمذی)

◼ 9. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رب تعالیٰ سے اچھے اخلاق کو عادت بنانے اور اس کی طرف رہنمائی کی دعا مانگا کرتے تھے۔ دعا کے الفاظ و معانی درج ذیل ہیں:

🌸 اے اللہ تو مجھے عمدہ اخلاق کی طرف ہدایت دے (کیونکہ) اچھے اخلاق کی طرف صرف تو ہی ہدایت دے سکتا ہے اور مجھ سے اس کی (اخلاق کی) برائی دور کر دے (کیونکہ) اس کی برائی صرف تو ہی مجھ سے دور کرسکتا ہے۔
مسلم