🔥 نفرت کی تعریف:


✨ دل میں کسی کے بارے میں ناپسندیدگی کا احساس رکھنا نفرت کہلاتا ہے۔

⚡ نفرت ہمارے اندر ایک منفی جذبے کا نام ہے۔ جسکا آغاز ناپسندیدگی کے احساس سے ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ یہ ناپسندیدگی بڑھ کر نفرت میں بدل جاتی ہے۔

⚡ نفرت تب پیدا ہوتی ہے جب ہمارے دل میں وسعت نہ رہے۔ جب ہم کسی کی غلطی، خامی یا بُری عادت کو برداشت نہیں کر سکتے تو نفرت کا لیول بڑھتے بڑھتےاس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ انسان دوسروں کا نقصان چاہتا ہے اور دوسروں کو نقصان یا تکلیف میں دیکھ کر سکون محسوس کرتا ہے۔

⚡ نفرت میں انسان دوسروں کے بارے میں صرف منفی انداز میں ہی سوچتا رہتا ہے۔ جس کے نتیجے میں یہ نفرت دوسروں کو کم لیکن خود نفرت کرنے والے کے لیے بہت زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔ انسان اس نفرت میں اپنی طاقت، سوچ، اور وقت کو ضائع کر دیتا ہے اور اس کے دل کی نرمی ختم ہو کر سختی میں بدل جاتی ہے۔