💥 نفرت ازروئے قرآن:


🌸 بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے۔ آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے پھر ان کو، ان کا کیا ہوا جتلا دیں گے۔
(سورة انعام :159)

🌸 اے ایمان والو! ثابت قدم اور مضبوط رہو اور ایک جماعت کی صورت اکٹھے رہو اور خدا سے ڈرتے رہو تا کہ تم فلاح پا جاؤ۔
(سورۃ آلِ عمران: 200)

🌸اور اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑو مت۔ ایسا نہ ہو کہ تمہارے دل کمزور پڑ جائیں اور تمہاری طاقت جاتی رہے۔
(سورۃ انفال: 46)

🌸اور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کے دل نفرت کرتے ہیں اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو فورً‌ا خوش ہو جاتے ہیں۔
(سورۃ الزمر: 45)

🌸ہم نے تو اس قرآن میں ہر ہر طرح بیان فرما دیا کہ لوگ سمجھ جائیں لیکن اس سے انہیں تو نفرت ہی بڑھتی ہے
(سورة بنی اسرائیل:41)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

💥 نفرت ازروئے حدیث:

💫 پیارے آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب (کافر) امتیں تمہارے اوپر چڑھ دوڑنے کے لیے ایک دوسرے کو اس طرح بلائیں گی جس طرح کھانے والے ایک دوسرے کو دستر خوان کی طرف بلاتے ہیں۔
ایک آدمی نے عرض کی:
کیا اس وقت ہم تعداد میں کم ہوں گے؟
فرمایا:
"نہیں بلکہ تم کثرت سے ہو گے لیکن تمہاری حیثیت پانی کے اوپر بہنے والے جھاگ کی مانند ہو گی۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے دلوں سے تمہارا رعب ختم کر دیں گے اور تمہارے دلوں میں وہن پیدا فرما دیں گے۔
ایک آدمی نے عرض کی۔
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہن کا کیا مطلب ہے ؟؟؟
فرمایا:
دنیا سے محبت اور موت سے نفرت
(ابو داؤد، صحیح ابن داؤد)

💫 حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہُ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
آسانی کرو اور سختی نہ کرو اور خوش کرو اور نفرت نہ دلاؤ۔
(صحیح بخاری)

💫 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہُ اور ابوموسیٰ کو یمن بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس موقع پر یہ ہدایت فرمائی تھی کہ
(لوگوں کے لئے) آسانی پیدا کرنا، انہیں سختیوں میں مبتلا نہ کرنا، ان کو خوش رکھنا، نفرت نہ دلانا اور تم دونوں آپس میں اتفاق رکھنا، اختلاف نہ پیدا کرنا۔
(صحیح بخاری)