💥 خودپسندی کی تعریف:



خودپسندی سے مراد یہ ہے کہ اپنے آپ کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنا، اپنے اچھے اعمال کو دوسروں سے زیادہ سمجھنا، اپنے آپ پر بھروسہ کرنا اور ان نیک اعمال کی نسبت اللہ کی عطا کی ہوئی توفیق کی طرف نہ جوڑنا بلکہ نیک اعمال کی نسبت اپنی طرف کرنا۔


✨ قرطبی کہتے ہیں:
خودپسندی یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو باکمال خیال کرے اور اللہ تعالیٰ کی نعمت کو بھول جائے اور اگر اس کے ساتھ ساتھ وہ دوسروں کو حقیر سمجھے تو یہ قابلِ مذمت کٙبٙر (خودپسندی) ہے۔

▪ خودپسندی انسان میں پائی جانے والی عظیم آفت اور ایک خطرناک بیماری ہے، جو انسان کو خالق کے شُکر بجا لانے سے ہٹا کر اپنے نفس پر اعتماد کرنے اور اسی کو سب کچھ سمجھنے پر مجبور کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی تعریف سے توجہ ہٹا کر خود کی تعریف کرنے پر آمادہ کرتی ہے، یہ بیماری خالقِ ارض و سما کے سامنے عاجزی و انکساری کے بجائے کبر و غرور، عجب و بڑائی اور لوگوں کے احترام اور ان کے درجات کا پاس و لحاظ رکھنے کی بجائے لوگوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کے حقوق کو پامال کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔