💥 خودپسندی کی علامتیں:



خودپسندی کی بہت ساری علامتیں ہیں، جن میں سے چند اہم یہ ہیں۔

💫1: حق کو ٹھکرانا اور لوگوں کو ذلیل و حقیر سمجھنا۔

💫2: تکبر کی وجہ سے لوگوں سے منھ پھیرنا۔

💫3: دانشمندوں اور فضلاء سے مشورہ نہ لینا۔

💫4: کبر (بڑائی) کی چال چلنا۔

💫5: اپنی اطاعت کو بہت زیادہ خیال کرنا۔

💫6: اپنے علم پر فخر کرنا۔

💫7: طعنہ تنقید کرنا۔

💫8: حسب، نسب اور خوبصورتی پر اترانا۔

💫9: لوگوں کی مخالفت کو بلندی کا معیار خیال کرنا۔

💫10: متقی پرہیزگار علماء کی شان میں کمی خیال کرنا۔

💫11: خود کی تعریف کرنا۔

💫12: گناہوں کو بھلا دینا اور اسی حالت پر قائم رہنا۔

💫13: غلطی کو بار بار دھرانا۔

💫14: کمال کے درجے پر پہنچنے کے گمان سے اطاعت و فرمانبرداری میں کمی کرنا۔

💫15: نافرمانوں اور فاسقین کو حقیر سمجھنا۔

💫16: اہلِ علم سے بہت کم مستفید ہونا۔

💥 خودپسندی کے اسباب:

💫1: خود پسندی کا سب سے بڑا سبب جہالت ہے۔ خود پسند اپنی جہالت کے سبب خود کو دوسروں سے برتر سمجھ کر خود پسندی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
💫2: خود پسند شخص سچے دل سے اللہ کے سامنے نہیں جھکتا بلکہ اپنی تمام تر کامیابیوں کی وجہ اپنی طاقت کو سمجھتا ہے۔
💫3: خود پسند شخص صرف اپنی بہتری کیلیے کوشاں رہتا ہے اور دوسروں کی بھلائی اور خیر خواہی کی طرف توجہ نہیں دیتا۔ خود کو دوسروں میں بارُعب ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
💫4: خود پسند شخص صرف اپنی تعریف کا خواہش مند ہوتا ہے اور جہاں کہیں دوسروں کو سراہنا مقصود ہو وہاں پر دوسروں کی تعریف کرنے میں کنجوسی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
💫5: کسی کی حد سے زیادہ تعریف کرنا اس کو خود پسندی میں مبتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ شخص شیطان کے فریب کا شکار ہو جاتا ہے۔
💫6: دنیا کے فتنے میں پڑنا، خواہشات کی اتباع کرنا۔
💫7: کم سوچنا، کیونکہ اگر وہ سوچے اور غور و فکر کرے تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ اس کو عطا کردہ ہر نعمت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے۔
💫8: کم شکر کرنا۔
💫9: کم ذکر کرنا۔
💫10: قرآن اور حدیث میں غور و فکر نہ کرنا۔
💫11: اللہ تعالیٰ کے عذاب سے مطمئن رہنا اور آخرت کی فکر سے غافل رہنا۔