🔥 شکوہ کی تعریف:


شکوہ کا معنی ہے کہ اپنے آپ کو پیش آنے والے کسی بُرے، تکلیف دہ کام کے بارے میں خبر کرنا۔
(صحیح بخاری)

جب ہم اللہ کے کسی فیصلے، اس کی مرضی و منشاء پر دل سے راضی نہیں ہوتے اور اس پر ہمارے احساس یا سوچ میں کوئی اعتراض اٹھتا ہے یا ہمارے کسی عمل سے اس کی ناپسندیدگی کا اظہار ہوتا ہے تو اسے شکوہ کہتے ہیں۔


✨ اللہ سُبحانہ و تعالیٰ کی طرف شکوہ یا شکایت کرنے کا ذِکر ہو تو اِس کا مطلب ہے کہ اِنسان اپنی مشکل، مصیبت، دُکھ، تکلیف، بیماری، فقر و فاقے وغیرہ کا حال اللہ کے سامنے پیش کرے اور کسی بھی قِسم کی ناشکری یا اعتراض کی کیفیت کے بغیر پیش کرے اور اللہ کے فیصلوں اور کاموں پر کوئی اعتراض نہ ہو، ناشکری والی کوئی بات نہ ہو تو وہ شکوہ۔ وہ شکایت صبر کے منافی نہیں۔

اور اِسی طرح مدد، مشورے اور علاج کے لیے اِنسانوں کا ایک دوسرے کے سامنے اپنی پریشانی یا مُصیبت یا بیماری وغیرہ کا شکوہ اور شکایت کرنا بھی صبر کے منافی نہیں۔
ممانعت اُس شکایت کی ہے جو اللہ تعالی کے بارے میں ہو، شکایت اور دکھ کےاظہار کے اُس انداز کی ہے جس میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی ہو۔