: 🔥 احساسِ کمتری کے نقصانات:


🍃1. احساسِ کمتری سے انسان ناشکری میں چلا جاتا ہے، جو نعمتیں اس کے پاس موجود ہوتی ہیں ان پر نظر نہیں جاتی بلکہ جو موجود نہیں ہوتیں ان کی کمی محسوس کرتا ہے۔

🍃2. احساسِ کمتری سے ہمارا دل ڈاﺅن رہتا ہے اور مایوسی میں چلا جاتا ہے اور ہم اس وجہ سے کفر جیسا عمل کر جاتے ہیں۔

🍃3. احساس کمتری تب پیدا ہوتی ہے جب انسان دوسروں کو خود سے بہتر سمجھتا ہے حالانکہ ہر انسان کو اللہ نے بے شمار خوبیوں سے نوازا ہوتا ہے۔

🍃4. احساسِ کمتری سے اللہ پر یقین ختم ہو جاتا ہے کہ جب ہم خود میں کوئی کمی محسوس کرتے ہیں تو یہ احساس نہیں رہتا کہ اس کمی کو دور کرنے والا اللہ ہے۔ وہ مجھے نوازے گا۔

🍃5. احساسِ کمتری سے مظلومیت کا احساس ابھرتا ہے۔ اس طر ح مظلومیت میں آ کر اللہ کو ناراض کرتے ہیں۔

🍃6. احساسِ کمتری سے دل میں راضی رہنے کا اور عاجزی کا احساس نہیں رہتا اور انسان اس طرح اپنا رشتہ اپنے رب ساتھ خراب کرتا ہے۔

🍃7. احساس۔ کمتری سے دل میں دنیا کی فانی چیزوں کی چاہت رہتی ہے اور دل خواہشات کی طرف بھاگتا ہے جس سے اللہ کے قرب کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور دل دنیا میں پھنس کر رہ جاتا ہے۔


🍃8. احساسِ کمتری سے انسان میں اچھے عمل کی طرف دلچسپی کم ہو جاتی ہے کیونکہ احساسِ کمتری کی وجہ سے آگے بڑھنے کا جذبہ کم ہوتا ہے۔

🍃9. احساسِ کمتری سے آگے بڑھنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے اور قربت کی راہ پر یہی جذبہ چاہیے ہوتا ہے۔ اس طرح قربت کی راہ پر سفر مشکل بنا لیتے ہیں۔