🔥مظلومیت کا تعارف:



مظلومیت یہ ہے کہ ہم اپنے سیٹ اپ، کسی بھی مسئلے، پریشانی، تکلیف کا سبب یا ذمہ دار کسی اور کو سمجھیں۔ کوئی بھی ناپسندیدہ معاملہ جو ہمارے ساتھ پیش آجائے یا ہمارا کوئی ناپسندیدہ معمول بن جائے تو اس کی وجہ بھی ہم کسی اور کو کہتے اور سمجھتے ہیں یعنی ہم دوسرے کو اس مسئلے، پریشانی کا مؤردِ الزام ٹھہراتے ہوئے یہ سمجھتے ہیں کہ اس سب کی اصل وجہ فلاں ہے۔ وہ کوئی ایک بھی ہوسکتا ہے اور وہ بہت سے لوگ بھی ہو سکتے ہیں ۔

مظلومیت منفی رویہ ہے اور جب ہم مظلومیت کا شکار ہوں تو ہماری نظر پوری طرح کسی نہ کسی ظاہری وجہ پر ہوتی ہے اور اپنے اندر کسی حوالے سے موجود مظلومیت ہماری سوچ یا احساس کو منفی رُخ پر ابھار کر ہمیں منفی عمل کی طرف لے جاتی ہے۔ بندہ مظلومیت کا شکار اس وقت ہوتا ہے جب وہ سمجھتا ہے کہ فلاں فلاں اس کے ان حالات اور سیٹ اپ کا ذمہ دار ہے۔