💥 بدگمانی کرنے کے طریقے:


کسی کے بارے میں اندازہ اس کے قول یا فعل سے لگایا جاتا ہے۔ چنانچہ بدگمانی کے بھی یہی طریقے ہیں۔

⚡1. کسی کی باتوں کا غلط مفہوم اخذ کرنا جیسے کسی نے کہا کہ احمد بہت اچھا انسان ہے تو آپ نے سمجھا کہ شاید یہ مجھے برا انسان سمجھتا ہے۔

⚡2. کسی کے چہرے مہرے یا باڈی لینگویج سے اندازے لگانا مثلاََ کسی کی کرخت شکل دیکھ کر یہ سمجھنا کہ یہ ضرور جرائم پیشہ ہو گا۔

⚡3. کسی کے فعل کو غلط طور پر لینا جیسے کوئی شخص اذان سن کر بیٹھا رہا اور آپ نے یہ گمان کر لیا کہ وہ بے نمازی ہے۔ یا جیسے کسی شخص نے آپ کی بات کا جواب نہ دیا تو آپ نے گمان کیا کہ یہ مغرور ہے۔

⚡4. کوئی قیمتی چیز (مثلاََ سونے کی چین) رکھ کر بھول جانا اور پھر کام کرنے والی ملازمہ پر شک کرنا۔

⚡5. ساس کا بہو اور بہو کا ساس کو اپنا دشمن سمجھنا۔

⚡6. مذہبی لوگوں کا مخالفین کو کافر، منافق، بدنیت سمجھنا۔

⚡7. توہمات پر یقین کرنا جیسے ہاتھ کی لکیروں یا ستاروں کی چالوں سے زندگی کے معاملات طے کرنا۔




💥 بدگمانی سے بچنے کے طریقے:


🌷1. اگر مسئلہ اہم ہے تو معلومات میں اضافہ کر کے گمان کا خاتمہ کر دیں۔

🌷2. دوسروں کے متعلق بہت زیادہ سوچنے اور بلاوجہ رائے قائم کرنے سے گریز کریں۔

🌷3. اپنی منفی سوچوں پر قابو رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار خیال پر گرفت کریں۔

🌷4. اگر کسی کے خلاف کوئی بدگمانی پیدا ہو جائے تو آخری حد تک بدگمانی سے جنگ لڑیں۔ مثال کے طور پر کسی شخص نے آپ سے بد تمیزی سے بات کی اور آپ نے یہ سوچا کہ شاید یہ میرا دشمن ہے۔ تو یہ گمان کریں کہ وہ میرا دشمن نہیں اور ممکن ہے وہ کسی گھریلو پریشانی میں الجھا ہوا ہو جس کی بنا پر وہ لڑا ہو۔

5. اپنا حق لوگوں کے لئے چھوڑنا شروع کریں۔

🌷6. لوگوں کو انکی غلطی پر معاف کرنا سیکھیں کیونکہ اگر غلطی آپ کی ہے تو معا فی کیسی؟

🌷7. یہ ایک دن کا کام نہیں۔ لہٰذا ناکامی کی صورت میں کوشش جاری رکھیں۔

🌷8. جلد بازی سے پرہیز کریں کسی کے بارے میں کوئی خبر سنیں تو فوراً کوئی عملی قدم نہ اٹھائیں بلکہ پہلے تصدیق کر لیں۔

🌷9. بدگمانی سے مقابلہ کرنے کا ایک اور طریقہ: اس کے انفرادی اور اجتماعی نقصانات کے بارے میں غور و فکر کرنا ہے۔

🌷10. اپنی اصلاح کی کوشش جاری رکھیئے، کیونکہ جو خود نیک ہو وہ دوسروں کے بارے میں بھی نیک گمان (یعنی اچھے خیالات) رکھتا ہے، جبکہ برے شخص کو دوسرے میں بھی برائی ہی نظر آتی ہے۔

🌷11. جب بھی کسی کے لئے دِل میں بدگمانی پیدا ہو تو، اُس کے لئے دعائے خیر کیجئے اور اس کی عزت واکرام میں اضافہ کردیجئے۔

🌷12. بُری صحبت سے بچتے ہوئے نیک صحبت اختیار کیجئے، جہاں اس کی دیگر برکتیں حاصل ہوں گی وہیں حسنِ ظن کی عادت بھی بنے گی۔