[right]
[size=5]


🌹 زبان کی حفاظت کی تعریف:


💫 زبان کو غلط اور بُری باتوں سے بچا کر اچھے طریقے سے استعمال کرنا زبان کی حفاظت کہلاتا ہے۔

💫زبان اللہ تعالى کی بڑی عظیم نعمت ہے۔ اسکے ذریعے انسان چاہے تو اپنی آخرت کیلئے نیکیاں بھی جمع کر سکتا ہے اور چاہے تو اپنی آخرت برباد کر سکتا ہے۔
اگر کوئی شخص زبان کو صحیح استعمال کرے اور کوئی اچھی بات کہے تو اس بات کی وجہ سے اللہ تعالى نہ جانے کتنے درجات بلند کرتا ہے۔ جب ایک انسان کافر سے مسلمان ہوتا ہے تو وہ اسی زبان کی بدولت ہوتا ہے۔ زبان سے کلمہ شہادت پڑھتا ہے۔ ایک کلمے سے پہلے جہنمی تھا اب جنتی بن گیا۔

💫 اسکے برعکس اگر اس زبان کا ناجائز استعمال ہو تو پھر یہی زبان انسان کو جہنم میں کھینچ کر لے جاتی ہے۔ اسی وجہ سے کثرت کلام سے منع کیا گیا ہے۔