: 🌹 انسان کے اقوال و اعمال کی اقسام:


انسان زبان کے ذریعے سے جو کلام بھی کرتا ہے اس کی تقریباً چار قسمیں ہیں:

💫1. مفید:
جو کام وہ کرے گا یا جو کلام کرے گا اس میں دین یا دنیا کا کوئی فائدہ ہو گا۔

💫2. مضر:
جس میں دین یا دنیا کا نقصان ہو۔

💫3. نہ مفید نہ مضر:
جس میں نہ کسی قسم کا نفع ہو اور نہ نقصان ہو۔ لایعنی کلام۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ قسم بھی مضر ہی میں شامل ہے، بے فائدہ اور لایعنی کلام کو چھوڑ دینا بھی نجاتِ آخرت کا ذریعہ بن سکتا ہے، جو وقت لایعنی کلام میں ضائع کیا جاتا ہے اگر اس کو الله کی یاد میں صرف کیا جائے تو قربِ الہٰی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

💫4. جو مضر بھی ہے اور مفید:
جس میں نقصان بھی ہے اور نفع بھی ہے۔

⚡ ان چاروں اقسام میں سے قسم اول ہی سب سے افضل و بہتر ہے اور قابلِ عمل ہے، جس میں نفع ہی نفع ہے، لوگوں کو نیکی کی رغبت دلانا اور برائی سے منع کرنا اور اگر جھگڑا ہو جائے تو لوگوں میں صلح کرا دینا، زبان کے بہترین فرائض اور الله تعالیٰ کی رضا کے حصول کا بہترین ذریعہ و سبب ہے۔