🌹 فوت شدہ والدین کو ایصالِ ثواب کرنے کی مختلف صورتیں:


فوت شدہ والدین کو سکون و راحت پہنچانے اور ان کی بخشش کی راہ آسان کرنے کے لیئے مندرجہ ذیل طریقوں سے ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے:

💫والدین کی طرف سے صدقہ کرنا۔

💫ان کی طرف سے نفلی حج و عمرہ کرنا۔

💫 دعوت و تبلیغ کا کام کرنا۔

💫کہیں کنواں کھدوانا یا لوگوں کے پینے کے پانی کا انتظام کرنا۔

💫دینی کتابیں خرید کر وقف کرنا۔

💫مسجد بنوانا۔

💫مدرسہ بنوانا۔

💫دینی علم حاصل کرنے والے مہمانانِ رسول کی ضروریات کو پورا کرنے میں تعاون کرنا۔

💫والدین کے قریبی رشتہ داروں اور تعلق والوں(دوست احباب) کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔

💫 درخت لگوانا۔

💫 مسافر خانہ بنوانا۔

💫نفلی اعمال (نفل نماز، نفلی روزے، تلاوتِ کلامِ پاک، ذکر و اذکار، غریبوں مسکینوں کو کھانا کھلانا، لوگوں کی مدد کرنا وغیرہ) کر کے ان کے لیے ایصالِ ثواب کرنا۔

💫اپنے علاقہ، ملک اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی حالتِ زار کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مال کے ساتھ ان کی خبرگیری کرے۔