💚محمدی حسینی♥
📚نصابِ تعلیم📚

🌹لیول :6
🌹تعارف

اس لیول کے مختلف ٹاپکس میں عملی طور پر ہر لمحہ اللہ کا احساس و یقین اپنے دل میں بیدار رکھنے کی آشنائی دی جاتی ہے ۔
اللہ کی نظر میں ہونے کا احسا س دل میں اترنے لگتا ہے تو اندر دل کی حالت بدلتی ہے ا ور اس اندر کی تبدیلی کی وجہ سے آہستہ آہستہ ہمارےاحساس، اعمال، معمولات اور معاملات اللہ کے احکام کے تابع ہونے لگتے ہیں۔
یوں ہمیں اپنی کوتاہیوں کا اور روزمرہ کی زندگی میں سر زد ہونے والی غلطیوں کا بھی احساس ہونے لگتا ہے جنہیں سدھارنے کی کوشش کا آغازکرتے ہیں۔
اس لیول میں اللہ کی صفات اور ہر حوالے سے اللہ پر یقین رکھنے کی آشنائی بھی دی جاتی ہے اور زندگی کے ہر طرح کے چھوٹے بڑے معاملات میں اللہ کے پیار اور ساتھ کے احساس۔۔۔اور اس کی حکمتیں تلاش کرنا بھی سکھایا جاتا ہے۔
اسی طرح مختلف ٹاپکس کے ذریعے اللہ کا احساس و یقین ھر لمحہ بیدار رکھنے کی کوشش کرنا سکھائی گئی ھے۔۔۔۔اور پھر لیول کے اختتام تک اللہ کا احساسِ آشنائی بیدار ہونے کی وجہ سے دل کی حالت میں واضح تبدیلی محسوس ہوتی ہے اور وہ ہر طرح کے معاملات کو اب پہلے سے بہتر ، مثبت اور بدلے ہوئے زاویہ نظر سے دیکھنے لگ جاتا ہے جو اس کی زندگی کو اک نئی ڈگر پر ڈال دیتا ہے اور اللہ کا یقین اور احساس آشنائی دل میں بیدار ہونے کی وجہ سے اس کی زندگی اللہ کے کرم سے پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔
نوٹ
اس لیول کے دوران خاص طور پر خیال رکھنا ھے کہ۔۔۔
نماز کی باقاعدہ اور بروقت ادائیگی۔۔۔ روزآنہ تلاوت قرآن اور دعا کے ذریعے پاور لی جائے۔۔۔
کیونکہ اللہ کی آشنائی کے در تب ہی کھل سکتے ھیں جب بنیاد یعنی نماز کی ادائیگی اور قرآن کی تلاوت کی سیڑھی پر مضبوطی سے قدم جمائے ھوں اور ساتھ دعا میں عاجزی سے دامن طلب بار بار پھیلا کر اللہ سے حق کی راہ کا مسافر ھوتے ھوئے منزل پر کامیابی سے پہنچنا مانگ رھے ھوں۔

🌷✨🌷✨🌷✨🌷✨🌷✨