💙بول آئینے بول (غلطی پکڑنا)💙


✒:اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:
🌸1۔ اس میں ہم نے ہر وقت خود پر نظر رکھنا سیکھنا ہے۔ اس طرح چیک کرنے سے جب ہمیں اپنی غلطیاں نظر آنے لگتی ہیں تو ہم دوسروں پر نظر رکھنے کی بجائے خود پر نظر رکھنے کے عادی ہونے لگتے ہیں۔
🌸 2۔ اپنا آپ آئینے میں جب دیکھتے ہیں تو نہ صرف ظاہری عمل کی غلطیاں سامنے آنے لگتی ہیں بلکہ ہمارے اندر کی سوچ کی غلطیاں بھی ہم پر کھلنے لگتی ہیں۔
🌸3۔ جب ہم اپنی غلطیاں مان لیتے ہیں تو اللہ کے سامنے بھی احساس ندامت سے دل جھکتا ہے۔ اللہ کے خود پر مہربان ہونے کا احساس دل میں بیدار ہوتا ہے کہ ہم روز کتنی خطائیں کرتے ہیں اور وہ مالک ہم سے کتنا پیار کرتا ہے ۔اور پھر بھی ہماری خطاﺅں سے درگزر اور عیبوں کی پردہ پوشی فرماتا رہتا ہے ۔
🌸4۔ اس احساس میں ہم معافی کے لیے اللہ کے سامنے پیش ہونے لگتے ہیں اور دل توبہ کی طرف راغب ہوتا ہے۔
🌸5۔ ہر وقت خود پر نظر رکھ کر اپنی غلطی کو پکڑنے کی کوشش کرنے کی وجہ سے ہماری اپنی اوقات کھل کر سامنے آتی ہے کہ دوسروں کی غلطی پکڑ کر ان کے بارے میں ہم غلط رائے قائم کر لیتے ہیں جب کہ ہم خود بھی ان غلطیوں کا شکار ہوتے ہیں
🌸6۔ غلطی سے بچاﺅ کی تگ و دو میں لگ جانا اللہ کی طرف راستہ پر ہمارے لیے آسانی پیدا کرتا ہے اور اللہ کی قربت کے سفر میں تیزی آنا شروع ہو جاتی ہے ۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

💙بول آئینے بول (غلطی پکڑنا)💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1۔ یہ خیال رکھنا ہے کہ پوائنٹ اسی دن کا ہی ہو۔
🌸2۔ پوائنٹ کے دو پارٹ ہوں۔
ٍ1: بیک گراونڈ مختصر ہونا چاہیے۔
2 :اس میں غلطی واضح پوائنٹ آوٹ کی گئی ہو۔
🌸3۔ یہ خیال رکھنا ہے کہ صرف غلطی ہی بتائی جائے اس سے آگے غلطی کاازالہ، معذرت، توبہ یا معافی جیسے فقرے شامل نہیں ہونے چاہیے۔
روز کی روٹین میں ہم سے سرزد ہونے والی غلطیوں کی ہنٹ لسٹ یہاں دی گئی ہے۔
خیال رکھنا ہے کہ ان تمام حوالوں سے اپنے احساس، سوچ اور عمل کی غلطی نوٹ کر کے ہر ایریا کو کور کرنے کی کوشش کیجائے تاکہ ہر اینگل سے اس ہنٹ پر کام ہو سکے ایسا نا ہو کہ ایک ہی غلطی بار بار دہرائی اور بتائی جائے۔ اس طرح روز کی روٹین کے چھوٹے چھوٹے معاملات اپنی سوچ احساس اور عمل کی غلطی کو اب خود گہری نظر رکھتے ہوئے پکڑنا سیکھنے ھیں ۔
🌸4۔ خاص طور پر چیک کرنا ہے کہ ہر پوائنٹ میں ایسی ایک غلطی بتائی گئی ہو جو خود پر گہری نظر رکھنے کیوجہ سے اپنی سوچ یا عمل میں نظر آئی ہو۔
🌸5۔ روزانہ جتنے چاہیں پوائنٹ ڈھونڈ کر شئیر کر سکتے ہیں۔
روز مرہ روٹین میں عام طور پر ہم سے جو غلطیاں سرزد ہوتی ہیں۔ وہ یہ ہیں۔
جھوٹ ، چغلی ،غصہ ،غیبت ،تنگ دلی ،کسی کے لیئے دل میں حسد اور نفرت ہونا اور اس کا عمل سے اظہار
گفتگو میں نا مناسب الفاظ کا استعمال، بد گمانی، شکوہ شکایت، نا شکری، منافقت اور ریا کاری، وغیرہ
اس بارے میں استاد گائیڈ کرے اور چیک کرے کہ یہ سب ایریاز کور کیئے جائیں۔

💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
✒مثالیں ٹاپک 4:
💙بول آئینے بول (غلطی پکڑنا)💙

یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

🌸مثال 1:
معاملہ:-
آج صبح ایک ہمسائی میرے پاس آئی ۔ اس نے بات شروع کی اور کہا کہ اسے کچھ پیسوں کی ضرورت ہے۔اس کی بات سنتے ہی مجھے غصہ آگیا اور میں نے اسے جھڑک کر کہا کہ اس نے ابھی پچھلے پانچ سو روپے بھی واپس نہیں کیے۔۔۔
اس لیئے میں اسے مزید پیسے ادھار نہیں دے سکتی وہ شرمندہ ہو کر چلی گئی۔
غلطی :-
میں خود پر قابو نہ رکھ سکی اور
اللہ کے بندے پر غصہ کیا ۔

🌸مثال 2:
معاملہ:-
کل میری سہیلی نے کال کی کہ ہمارے گھر میلاد ہے۔ آپ نے آنا ہے ۔میں نے اسے کہا کہ میں نہیں آسکوں گی ۔جس پر اس نے بہت اصرار کیا ۔میں نے کہا کہ اصل میں آج ہمارے گھرمیں دعوت ہے اس لیئے میرا آنا ممکن نہیں ۔ اصل میں ایسی کوئی بات نہیں تھی بلکہ میں نے جان چھڑانے کے لیئے ایسا کہہ دیا تھا اور وہ ٹل گئی۔
غلطی:-
میں نے اس وقت اپنی جان چھڑانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیا اور اپنی سہیلی سے جھوٹ بولا۔

🌸مثال 3
معاملہ:-
آج گھرمیں بہت کام تھا اور ابھی کام باقی تھا کہ ساتھ والے گھر سے میری دیورانی آگئی۔۔۔ وہ کچھ دیر بیٹھی اور ہم نے آپس میں باتیں شروع کیں۔ تھوڑی دیر کے بعد باتوں باتوں میں اس نے ہمارے محلے کی کسی عورت کا ذکر کیا اور اس کے بارے میں بات کوئی بات بتائی۔
اور اس کے بعد بات سے بات نکلتی گئی۔ میں بھی اس کے ساتھ اسی عورت کے بارے میں باتیں کرتی رہی۔
غلطی:-
میں نے اپنی دیورانی کے ساتھ مل کر غیبت کی۔