💙کیسے ھوا میراپیسہ کھوٹا (غلطی کا نقصان جو میرا ھوا)💙

✒یہ ٹاپک کرنے کے مقاصد :
🌸1۔ اس میں اپنی روز مرہ زندگی میں انجام پانے والے معاملات اور معمولات کے دوران خود پر گہری نظر رکھ کر نہ صرف اپنی نادانستہ اور دانستہ غلطیوں کو پکڑنا سیکھنا ہے بلکہ ان غلطیوں کی وجہ سے اللہ کی آشنائی اور قربت کے سفر میں ہونے والے نقصان کا احساس بھی دل سے محسوس کرنا ہے۔
🌸2۔ ہر چھوٹی یا بڑی غلطیوں کے نقصان ہم اللہ کی قربت کے سفر میں اپنے اور اللہ کے درمیان بڑھنے والے فاصلے یا رکاوٹوں کی صورت اٹھاتے ہیں۔
🌸3۔ اپنے احساسات، سوچ اور عمل پر گرفت نہ رکھنے کی وجہ سے جو دانستہ و نا دانستہ غلطیاں ہم سے سرزد ہوتی ہیں ۔ انہی غلطیوں کی وجہ سے اللہ کی آشنائی حاصل کرنے میں ناکامی اور اللہ کی قربت سے محرومی کے نقصان کا احساس دل میں اتارنا ہے۔
🌸4۔ اس طرح اپنی غلطی پر نظر رکھنے سے دل کے احساس اور عمل میں تبدیلی آتی ہے۔ ان بدلتے احساسات اور عمل کی تبدیلی کی وجہ سے ہم ہر قدم الرٹ رہنے لگتے ہیں۔ اندر اٹھتے کسی بھی منفی پہلو کا الارم بجنے لگتا ہے اور ہمیں فوراً اپنے نقصان کا احساس ہوتا ہے۔ جو ہمیں غلطی سے رکنے اور اسے نہ دہرانے پر مجبور کرتا ہے ۔
🌸5۔ ہم خود پر نظر رکھ کر اپنی غلطیوں کو پکڑ کر ان غلطیوں کے نقصانات کے احساس کو پکڑنا سیکھ جاتے ہیں اور ساتھ ہی ہم یہ قبول کر لیتے ہیں کہ ہم سے بھی بحیثیت انسان غلطی سر زد ہو سکتی ہے جس کا ہمیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔
🌸 6۔ یہ احساس پا کر جب ہم خود کو نقصان سے بچانے کے لیے غلطی سے رکتے ہیں تو غلطی پر قابو پانے کے طریقے بھی سیکھنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں ۔
🌸7۔ نقصانات کا احساس بیدار ہونا ہمیں غلطی سے روکتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے اللہ کی قربت اور آشنائی کے سفر میں تیزی آنے لگتی ہے ۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙
💙کیسے ھوا میراپیسہ کھوٹا (غلطی کا نقصان جو میرا ھوا)💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1۔ ہر پوائنٹ میں پہلے غلطی کی مختصر سی وجہ بتانی ہے۔
یہ چیک کرنا ہے کہ بیک گراونڈ کے بعد غلطی کو واضح کر کے بتایا گیاہو۔
پھر اس غلطی کا نقصان بتایا گیا ہو۔
ایک غلطی کے 2 یا 2 سے ذیادہ نقصان بتانے ہیں۔ کوئی ظاہری دنیاوی نقصان نہیں بتانا بلکہ ایسا نقصان بتانا ہے جس کی وجہ سے اللہ کی قربت و آشنائی کا سفر متاثر ہوتا ہے یا اس کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔
🌸2۔ روزانہ جتنے چاہیں پوائنٹ ڈھونڈ کر شئیر کر سکتے ہیں۔
🌸3۔ غلطی کو بہت واضح کر کے بتانا ہے۔

💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙 💙💙💙
✒مثالیں ٹاپک 5:-
💙کیسے ھوا میراپیسہ کھوٹا (غلطی کا نقصان جو میرا ھوا)

یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں

🌸مثال 1۔
معاملہ:
میری خالہ کی بیٹی گھر آئی اور اس نے مجھ سے کہا کہ میں بازار سے جو نئے کپڑے خرید کر لائی ہوں وہ اسے بھی دکھاﺅں۔ میں نے کپڑے دکھائے تو اس نے ان کی قیمت پوچھی۔ میں نے کسی بھی جوڑے کی قیمت ٹھیک نہ بتائی بلکہ اصل قیمت سے زیادہ بتائی ۔
غلطی: میں نے جھوٹ بولا۔
نقصان:
1۔ جھوٹ اللہ کو سخت ناپسند ہے اور میں نے وہی ناپسندیدہ کام کر کے اللہ کی نا راضگی مول لی۔
2۔ سچ بول کراللہ کے پیار کا احساس پا سکتی تھی، اس سے محروم ہو گئی ۔
3۔ جھوٹ بول کر دل کی سیاہی کو بڑھایا اور اللہ سے قریب ہونے کا موقع ضائع کیا۔

🌸مثال2۔
معاملہ:
آج میری ہمسائی نے مجھ سے استعمال کے چند برتن لینے آئی کہ ان کے گھر دعوت ہے اس لیئے برتن کم پڑ رہے ہیں۔ میں نے اسے برتن دے دئیے۔ اس نے مجھے کہا کہ میں اس کی ساس کو اس بارے میں نہ بتاﺅں کیونکہ وہ ذرا سخت مزاج ہیں۔ ان کو پتا چلا تو وہ ضرور اس پر ناراض ہوں گی اور اس کے لیئے مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں اس بارے میں بات نہیں کروں گی۔ کچھ ہی دیر بعد اس کی ساس ہمارے گھر آ گئیں اور میں نے باتوں باتوں میں کہہ دیا کہ آ پ کی بہو آپ کے بارے میں اس اس طرح کہہ رہی تھی۔ یہ سب سن کر انہیں بہت غصہ آیا ۔
غلطی: میں نے چغلی کی۔
نقصان:
1۔ چغلی اللہ کا ناپسندیدہ عمل ہے۔چغلی کر کے اللہ کے ناپسندیدہ بندوں میں شامل ہو گئی۔
2۔ چغلی ہماری زبان کو گندہ کرتی ہے ۔ زبان سے چغلی کر کے اللہ کے ذکر سے محروم ہو گئی۔
3۔ چغلی کرکے اللہ کے بندوں کے درمیان فساد پھیلایا جو شیطان کا کام ہے۔ شیطان کی پیروی کر کے اللہ کو ناراض کیا۔

🌸مثال3۔
معاملہ:
میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی ۔میری بہن نے مجھے کچن کے کام میں ہاتھ بٹانے کو کہا۔ مجھے برا لگا تو اسی بات پر بہن پر غصہ کرنے لگی اور اس کو منع کر دیا کہ میں کام نہیں کر سکتی جس پر وہ افسردہ ہوئی۔
غلطی: میری غلطی یہ کہ میں نے غصہ کیا۔
نقصان:
1۔ غصہ آگ ہے غصہ کر کے دل کو جلایا۔ دل میں اس شیطانی صفت کو جگہ دے کر شیطان کو خوش کیا۔
2۔ غصہ کرنا حرام ہے۔ یہ حرام کام کر کے اللہ کو ناراض کیا۔
3۔ میں بہن کی پیار سے بات مان سکتی تھی۔ لیکن میں نے اللہ کے بندے کو ناراض کر کے خود کو اللہ کی قربت سے محروم کیا اور اپنا ہی نقصان کیا۔
💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙