💙تیرے رنگ رنگ (اللہ کی صفات)💙


✒ اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:
🌸1۔ اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے دل میں یہ احساس رکھنا سیکھنا ہے کہ کیسے اللہ کی شان/ صفات ہر ہر لمحہ زندگی کے معمولات اورمعاملات میں اس دنیا میں ہم پر جلوہ گر ہیں۔
🌸2۔ جب ہم اس بارے میں غور کرتے ہیں تو اللہ کی صفات کا احساس آشنائی دل میں بیدار ہوتا ہے کہ اللہ اپنی تمام تر صفات کے ساتھ ہماری زندگی کے ہر معاملے میں ہر لمحہ جلوہ گر ہے۔
🌸3۔ اللہ کی صفات پر ایمان لانا ہمارے اللہ پر ایمان کا حصہ ہے۔
(جیسا کہ ایمان مجمل میں بھی ہے کہ ایمان لایا اللہ پر اس کے ناموں اور صفات پر جیساکہ وہ ہے)
زندگی کے روز مرہ معمولات اورمعاملات میں ہم پر جلوہ گر ہونے والی صفات کو جب ہر لمحہ تلاش کیا جاتا ہے تو تلاش کا یہ عمل زبانی کلامی یقین سے نکل کر حقیقی طور پر اللہ پر ہمارے ایمان کو مضبوط سے مضبوط کرتا جارہا ہوتا ہے۔
🌸4۔ جب لمحہ لمحہ اللہ کی صفات کی جلوہ گری کا احساس دل میں بیدار ہو رہا ہوتا ہے تواحساس کا بیدار ہونا جہاں ہمارے ایمان کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کی وجہ سے ہمارے دل کی حالت کو بدلتا ہے وہیں ایمان کی مضبوطی کی وجہ سے ہمارے احساس اور سوچ میں بھی تبدیلی آتی ہے جس کی وجہ سے زندگی کے معمولات و معاملا ت میں واضح تبدیلی آنے لگتی ہے جو کہ ہمیں اللہ کی قربت کی راہ کی طرف بڑھاتی ہے۔
🌸5۔ اللہ کی صفات پر یقین ہمارے دل میں اترتا ہے تو دل کے نورِ ایمانی کو بڑھاتا ہے جس سے ہمارے اندر ایمان کی روشنی بڑھتی ہے۔ ظلمت کے اندھیرے دور ہونے لگتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہمیں حق کی راہ واضح اور صاف نظر آنے لگتی ہے۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙
💙تیرے رنگ رنگ (اللہ کی صفت یا شان)💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1۔ اسی دن کی روٹین میں سے کوئی معاملہ شیئر کرنا ہے۔
اس حوالے سے دل پر اللہ کی جس شان یا صفت کی جیسے یا جتنی جلوہ گری ہوئی وہ بتانی ہے۔
🌸2۔ پوائنٹ کے دو حصے ہوں گے۔
٭بیک گراونڈ
٭شان یا صفت کی جلوہ گری
٭روزانہ جتنے چاہیں پوائنٹس شیئر کر سکتے ہیں۔
٭اس میں خاص طور پرخیال رکھنا ہے کہ معاملہ اسی دن کی روٹین کاہی ہو۔
🌸3۔ اس حوالے سے چیک کرنا ہے کہ اس میں اللہ کی صفات یا شان جیسے یا جتنی بھی ظاہر ہوئی وہ واضح کر کے بتائی گئی ہو۔
اور صرف شان یا صفت کو واضح نہ کیا گیا ہو بلکہ اس شان کے احساس جس جس اینگل سے دل پر ظاہر ہوئے اس کو چیک کرنا ہے۔
🌸4۔ خیال رکھنا ہے روزانہ کی شیئرنگ میں کچھ مخصوص صفات کو ہی بار بار نہ دہرایا جائے بلکہ اپنی زندگی کی روٹین میں سے اللہ کی پھیلی ہوئی مختلف صفات کو شیئر کیا جائے۔

💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔
💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙



✒مثالیں ٹاپک 6:
💙تیرے رنگ رنگ(اللہ کی صفات یا شان)💙

یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

🌸مثال ۱ ۔
معاملہ:۔
میں چارپائی پر بیٹھی مونگ پھلی کھا رہی تھا کہ ایک دانہ میرے ہاتھ سے گرا ۔میں نے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ چارپائی سے نیچے گر گیا۔ میں نے دانہ تلاش کیا لیکن وہ نظر نہیں آیا۔
صفت:۔
رزق دینے والا
کچھ دیر بعد میں چارپائی سے اٹھی تو گرے ہوئے دانے پر نظر جا پڑی۔ وہ نظر آیا تو دیکھا کہ کچھ چیونٹیاں اس دانے کو کھا رہی ہیں۔
مجھ پر اللہ کی رزاق ہونے کی صفت کھلی کہ وہ ہر ایک کو اس کے حصے کا رزق پہنچانے کا خود ہی ذمہ دار ہے ۔ جیسے کہ میرے مونگ پھلی میں سے ایک دانہ چیونٹیوں کے رزق کا حصہ تھا۔ پہلی بار دیکھنے پر مجھے وہ نظر نہیں آیا جب وہ رزق چیونٹیوں تک پہنچ گیا تو اس نے مجھ پر اپنی اس صفت کی جلوہ گری کے لئے مجھے وہ
دکھایا۔
🌸مثال -2
معاملہ:۔
امی کے ساتھ مارکیٹ گئی۔ واپس آتے ہوئے میرے پاﺅں میں کوئی نوکدار چیز چبھی جس سے میں زور سے لڑکھڑائی مگر فوراً سنبھل کر دیکھا تو کوئی نوکدار پتھر تھا۔ درد ہوا پر ذیادہ چوٹ یا گرنے سے بچ گئی۔
صفت:۔
”حفاظت کرنے والا“
مجھے احساس ہوا کہ اللہ حفاظت فرمانے والا ہے جس نے مجھے ایک پتھر کے چبھنے پر گرنے نہ دیا اور بڑی تکلیف سے بچا لیا۔ اللہ کی شان کہ وہ حفاظت فرمانے والا ہے۔ اللہ تو ہر پل میری حفاظت کر رہا ہے جیسے پتھر سے ذیادہ چوٹ لگنے اور گرنے سے میر ی حفاظت فرمائی ہے۔

🌸مثال 3۔
معاملہ:-
میں سٹور میں گئی تو اچانک سے لائٹ چلی گئی جس کی وجہ سے بہت زیادہ اندھیرا ہو گیا۔ دل میں ڈر فیل ھوا۔ کچھ دکھائی بھی نہیں دے رہا تھا ۔ لیکن پھر اللہ کے بصیر کا احساس ہوا جس نے میرے اس ڈر اور خوف کو دور کر دیا ۔
صفت:-
بصیر
وہاں مجھ پر اللہ کی یہ شان جلوہ گر ہوئی کہ وہ ہر جگہ ہے۔ اس کی شان ہے کہ وہ اس اندھیرے میں بھی مجھے دیکھ رہا ہے ۔جب کہ میں اپنا ہی ہاتھ تک بھی نہیں دیکھ پا رہی۔
💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙