💙On the spot Love (پل پل سچا پیار)💙

✒اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:

🌸1۔ اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے ہم نے اس دن کی روٹین کی چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے لئے اللہ کا پیار تلاش کر نا سیکھنا ہے۔
🌸2۔ اللہ کے عجائبات قدرت اور اپنے زندگی کے روز مرہ کے کاموں یا معاملات کے اتار چڑھاؤ یعنی کچھ اچھا برا ہونے میں یا ایسے ہی انتہائی چھوٹے چھوٹے معمولات میں اللہ کا خود سے پیار کا کوئی نہ کوئی رخ تلاش کرنا ہے۔
🌸3۔ اس طرح ہر چیز ہر بات ہر معاملہ میں جب اللہ کا پیار ڈھونڈنے کی کوشش کرنے لگیں گے تو احساس ہو گا کہ اللہ کا پیار ہی سچا پیار ہے جو وہ پل پل مختلف مختلف انداز سے ہمیں عطا کر رہا ہے۔
🌸4۔ ہم کائنات میں پھیلے عجائبات قدرت اور زندگی کے چھوٹے چھوٹے معاملات اور واقعات میں سے اس وقت فوری طور پر جلوہ گر ہونے والے اللہ کے پیار کو تلاش کرنا سیکھتے ہیں جو اسی ایک لمحے میں ہمارے دل پر جلوہ گری کر کے ہمارے دل کو اللہ کے پیار کے یقین سے بھر دیتا ہے۔
🌸5۔ اس میں جب ہم اپنی ذندگی کے لمحہ لمحہ سے اللہ کا پیار ڈھونڈنے لگتے ہیں تو ہم ہر لمحہ خود کو اللہ کی محبت کے حصار میں محسوس کرنے لگتے ہیں اور یہ چیز ہمارے دل میں اللہ کے پیار کے یقین کو بڑھاتی ہے اور ہمارا اللہ سے قربت کا رشتہ نہ صرف استوار ہونے لگتا ہے بلکہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙
💙On the spot Love (پل پل سچا پیار)💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1۔ اسی دن کی روٹین میں چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے لیے اللہ کے پیار کے مختلف اینگل تلاش کرنے ہیں۔
🌸2۔ اللہ کے عجائبات قدرت، اپنے معمولات اور معاملات میں سے یا ایسے ہی چھوٹے چھوٹے پوائنٹس میں سے اللہ کے اپنے لیئے پیار کا کوئی نہ کوئی روپ تلاش کرنا ہے۔
اس میں کوئی کہانی یا لمبی سٹوری نہیں ھو گی۔
🌸3۔ بیک گراونڈ اور اس میں اللہ کا خود سے پیار کا کوئی اینگل بتانا ہے یعنی اس میں کوئی واقعہ نہیں بتانا بلکہ صرف کوئی ایک نکتہ یا پوائنٹ پکڑ کر اس میں اللہ کا آپ سے پیار کا کوئی رخ بتانا ہوتا ہے۔
🌸4۔ روزانہ جتنے پوائنٹ چاہیں شئیر کر سکتے ہیں۔
🌸5۔ ان پوائنٹس کا دو پارٹ میں ہونا ضروری ہے۔
1: بیک گراونڈ
2: اللہ کا آپ سے پیار کا کوئی اینگل ہو۔
🌸6۔ خیال رکھنا ہے کہ پوائنٹ اسی دن کا ہی شیئر کیاگیا ہو۔
🌸7۔ اس میں دیے گے پوائنٹ میں اللہ کے پیار کا کوئی نہ کوئی زاویہ ہونا ضروری ہے یعنی صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ میرے لیے اس پوائنٹ میں اللہ کا پیار تھا۔ بلکہ اللہ کے پیار کا وہ خاص ویو یا اینگل بتاناضروری ہے۔
٭بیک گراوئنڈ مختصر ہو۔
٭اللہ کاپیار جس زاویے سے دیکھا گیا ہو وہ بہت واضح لکھا ہو۔
🌸8۔ اس میں یہ بھی خیال رکھنا ہے کہ ایک جیسے معاملات میں سے روزانہ اللہ کا پیار نہ بتایا جارہا ہو بلکہ اللہ کے ہر سمت پھیلے عجائبات، لوگوں کے ساتھ معاملات اور معمولات میں سے مختلف زاویہ نظر سے اللہ کا پیار ڈھونڈ کر شیئر کیا جائے۔
💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙
✒مثالیں ٹاپک 7:
💙On the spot Love (پل پل سچا پیار)💙

یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

🌸مثال۱
معاملہ:
میں نے آج بڑے شوق سے فروٹ چاٹ بنائی اور ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دی کہ جب ٹھیک سے ٹھنڈی ہو جائے گی تو شام کو کھاﺅں گی۔ فریج کا سوئچ ہل گیا اور فریج بند ہونے کا مجھے پتہ ہی نہ چلا۔ اتفاق سے میرے شوہر کچن میں کسی کام سے گئے تو فریج چلا دیا اور مجھے آ کر بتایا کہ فریج بند تھا میں آن کر آیا ہوں۔
اللہ کا پیار :
میرے اللہ کا اتنا پیار کہ میرا اتنا خیال رکھا کہ فریج چلتی رہے اور فروٹ چاٹ ٹھنڈی ہو جائے۔ میرے اللہ کا اس معاملہ میں بہت ڈھیر سارا پیار تھا کہ اس نے بند فریج کو چلانے کے لئے میرے شوہر کو وہاں بھیج دیا ۔ ورنہ بند فریج میں گرمی میں تو پھل نے شام تک گل جانا تھا اور ضائع ہو جانا تھا۔ یہاں مجھے احساس ہوا کہ اللہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ ذرا ذرا سی چیز کا خیال رکھتا ہے۔ میرے اللہ کا مجھ سے پیار تھا کہ میں نے چاٹ صبح بیٹھ کے اتنے شوق اور محنت سے بنائی تھی تو اس نے میری محنت کو ضائع نہ ہونے دیا ۔ اگر خراب ہو جاتی تو مجھے افسوس ہو تا اور پیسے بھی ضائع جاتے۔ اللہ نے اس سب سے بچایا تو یہ اللہ کا مجھ سے پیار ہی تو تھا۔

🌸مثال-2
معاملہ:
میں امی کے ساتھ آج بازار گئی تو ایک ریڑھی سے پھل لیے۔ وہ ریڑھی دھوپ میں تھی۔ ساتھ ایک دیوار کا تھوڑا سا سایہ تھا۔ مجھے ریڑھی والا کہنے لگا کہ آپ سائے میں کھڑی ہو جائیں یہاں دھوپ ہے۔
اللہ کا پیار:
اس ذرا سی بات میں بھی اللہ کا پیار تھا کہ اس نے اپنے بندے کے ذریعے کہلوا کر مجھے دھوپ سے ہٹا کر سائے میں کھڑا کر دیا۔ اللہ بے پناہ پیار کرنیوالا ہے جو اپنے پیار سے میرا خیال رکھ رہا تھا اور دیوار کے ساتھ تھوڑا سا سایہ رکھنے میں بھی اس کا پیار تھا کہ یوں مجھے تیز دھوپ سے محفوظ کر دیا۔

🌸مثال 3۔
معاملہ:
آج لائٹ نہیں تھی اور میں صحن میں بیٹھی پڑھ رہی تھی کہ میری بہن نے مجھے ٹھنڈا پانی لا دیا۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیااور پانی پی کر ایک سکون اور اندر ٹھنڈ محسوس کی۔
اللہ کا پیار:
اللہ نے اپنے پیار سے مجھے اپنی نعمت سے نواز کر مجھے تسکین دی ۔اسے پتہ تھا کہ مجھے پیاس لگی ہے اس نے میری بہن کے ذریعے مجھ تک پانی پہنچا کر میری پیاس بجھائی تاکہ میں سکون اور ٹھنڈ محسوس کر سکوں۔ یہ اس کا پیار ہے کہ وہ بن مانگے عطا کرتا ہے، جیسے پیاس میں مجھ تک پانی جیسی نعمت پہنچا دی۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙 💙💙