💙ٹاپ 10 چاہتیں💙

✒اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:

🌸1۔ ہم دنیا میں زندگی گزارتے ہوئے بہت سی چاہتیں اپنے اندر پال رکھتے ہیں ۔ ان میں کئی ہمارے دائرہ اختیار میں ہوتی ہیں تو ہم انہیں جتنا کر سکتے ہوں پورا بھی کر لیتے ہیں۔
🌸2۔ پر کچھ چاہتیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جو ہم پوری نہیں کر سکتے اور وہ ہمارے اندر ہی ہر وقت چکراتی رہتی ہیں اور ہم ان پر بہت سوچ بچار اور پلاننگ بھی کرتے رہتے ہیں ۔
🌸3۔ کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ ہمیں صحیح طر ح سے اس بات کا پتا بھی نہیں ہوتا کہ اصل میں ہم چاہ کیا رہے ہیں ہم اتنا بھی اپنے ہی اندر کو نہیں سمجھ پا رہے ہوتے کہ آخر ہم چاہ کیا رہے ہیں اور اس چاہنے میں بھی ہمارے لئے ، اس چاہت کی کتنی شدت اور طلب ہے یا یہ کہ ہم کسی چاہت کے لئے۔۔۔ کیا اس کی طلب کی شدت کے لحاظ سے کوشش بھی کر رہے ہیں یا نہیں ۔
🌸4۔ اسی پوائنٹ کو اپنے اندر سے سمجھنے کے لئے آج اپنا اچھی طرح اور پوری سچائی سے جائزہ لینا ہے اور اپنی ٹاپ 10چاہتوں کی لسٹ بنا کر شیئر کرنی ہے جس میں اپنی چاہت کو طلب اور شدت کے لیول پر ترتیب دینا ہے ۔

🌸5۔ ضروری نہیں کہ صرف حق کی راہ کی چاہتیں بتائیں یا صرف ضرورتیں جو پوری نہیں ہو رہی بتائیں ۔
🌸6۔ یہاں آ کے اپنے اندر کے در کو کھول کر اپنا آپ سمجھنے کی ایک ٹریننگ کرائی جارہی ہے کہ آخر ہم چاہتے کیا ہیں اور اس میں ہر ایک چاہت کی طلب کس لیول کی ہے ۔
🌸7۔ اور یہ اپنے آج کل کے حوالے سے ہی بتانی ہے۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙

💙 ٹاپ 10 چاہتیں💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1۔ٰ یہاں سمجھانے کے لیئے ایک پوائنٹ مثال کے طور پر بیان کیاجا رہا ہے۔
آج سے کوئی 10 یا 12 سال پہلے ایک دن مجھے اس بات کا خیال آیا کہ آخر میری چاہتیں کیا ہیں ؟ میں نے کاپی پنسل لی اور سوچا کہ آج ایک لسٹ بناﺅں۔۔۔ جب لسٹ بنانے لگی تو میں نے اپنی اچھی اچھی سی چاہتیں لکھنا شروع کر دی جیسے کہ میں خود کو بھی اچھا بن کر دکھا رہی تھی۔ میں نے اپنے اندر ذرا ڈوب کر سچائی سے جائزہ لیا تو ان دنوں کی میری ایک شدید سی چاہت تھی جس کو پورا کرنے کےلئے میں ہر وقت منصوبے بناتی رہتی تھی اور وہ چاہت تھی کہ میرے پاس ایک سٹور روم ہوتا ۔ بچون کے کھلونے ، شوز ،سکول بیگز، گھر کی اور بہت سی چیزیں رکھنا اور نکالنا میرے لئے بہت آسان ہوتا۔ میرے پاس اپنے پورشن میں ایسا کوئی سٹور نہیں تھا بلکہ میرے کمرے یا میرے پورشن سے کافی دور ایک سٹور روم تھا جس میں اپنا ایکسٹرا سامان رکھتی تھی ۔ جب بھی ایسے فارغ بیٹھی ہوتی تو اندر پلاننگ چل رہی ہوتی کہ یہاں پردا لگا کر سٹور سا بنا لوں ۔یا یہاں اوپر کوئی سٹور بنا لوں۔ باہر تھوڑی سی جگہ تھی سوچتی کہ وہاں چاہے ٹین کی چھت ڈال کر پردا لگا لوں تو بھی اچھا ہے کہ سٹور بن جائے گا۔ اور وہ کہیں بھی نہ بن سکا۔ یہ میرے اندر کی چاہت تھی پر میں جب لسٹ بنانے لگی تو اس کو لکھنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔ تب اپنے آپ پر حیرت ہوئی کہ یہ میری اتنی شدید چاہت ہے اور لسٹ بناتے مجھے یہ یاد ہی نہ رہی ۔ پھر میں نے سچائی سے اپنا سامنا کیا تو تب اسے لسٹ کے ٹاپ پر لکھا کہ مجھے ایک سٹور روم چاہیے۔
🌸2۔ ایسے ہی جب ہم سچائی سے اپنا جائزہ لیتے ہیں تب ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے کیا کیا چاہتیں پال رکھی ہیں اور تب ہی ہم ان پر کام بھی کر سکتے ہیں ۔
🌸3۔ جب میں نے سچائی سے اپنا جائزہ لیا تو ٹاپ پر ایک سٹور لکھنے کی چاہت نکلی تو بہت شرمندگی ہوئی کہ میرا کیا گزارا نہیں ہو رہا یا ایک سٹور نہیں تو اس کے نہ ہونے سے میرا کتنا نقصان ہو رہا ہے ۔ آخر ایسی کیا آفت ہے کہ میں اس چکر سے خود کو نہیں نکال پا رہی اور اس ایک وجہ سے میں اور اتنے بہت اچھے اور بیسٹ کاموں کا شکر ادا نہیں کر پارہی ہوں ۔ ہروقت سٹور اندر چل رہا ہے ہر پلاننگ صرف اس کی گرد گھوم رہی ہے۔
🌸4۔ میں نے بیٹھ کر شرمندہ ہو کر اللہ سے معافی مانگی مدد مانگی اور اپنی چاہت کو آہستہ آہستہ لسٹ میں نیچے لے آتی گئی اور اس طرح اللہ کی رضا، خوشی ، قربت آشنائی کو ٹاپ پر لائی۔
🌸5۔ تب سے میں ہر کچھ عرصے بعد اپنا جائزہ لیتی اور سچائی سے پہلے ٹاپ 10چاہتوں کی لسٹ بناتی۔ اور اس کے بعد اس لسٹ پر کام کر کے اپنی باقی سب فانی چاہتوں کو نیچے لے جاتی اور ٹاپ پر اللہ کی چاہت جب تک نہ آجاتی تو میں اس لسٹ کے حوالے سے خود پر کام کرتی رہتی۔
🌸6۔اس لئے آج یہ آپ کو سکھانے اور آئندہ ایسے کر کے خود کو چیک کرنے اور کام کرنے کا طریقہ سکھا رہی ہوں ۔
🌸7۔آپ نے صرف چاہتوں کی لسٹ بنانی ہے کام اس پر بعد میں کرتے رہنا ہے اس لئے ٹاپک یہ دیا کہ ٹارگٹ لے کے اس پر کام کو شروع کر دینا ۔
🌸8۔ ویسے آپس کی بات بتاﺅں تو آج بھی میرا سٹور روم نہیں جیسے تب میری چاہت تھی پر اب مجھے کہیں دور دور تک یاد بھی آتا کہ یہ بھی ہونا چاہیے حالانکہ ضروریات زندگی کے ساتھ وہ میرے اندر اور پکا ہوتا جانا چاہیے تھا پر اللہ کا شکر ھے کہ تب کا اندر سے نکلا وہ کبھی بھولے بسرے بھی یاد نہیں آیا ۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙
✒مثالیں ٹاپک 8
💙ٹاپ 10 چاہتیں💙

🌸مثال 1
1۔ میری چاہت ہے کہ شادی کو لے کر میرا جو ریکارڈ لگتا ہے وہ نہ لگا کرے اور سب کے دل سے یہ حسرت مٹ جائے کہ میں جلدی شادی کر لوں ۔
2۔ ایک چاہت یہ ہے کہ میری نیند ختم ہو جائے تاکہ میں رات کو بھی ورکنگ کر سکوں ۔
3۔ ایک چاہت یہ ہے کہ گھر والوں کے شکوے ختم ہو جائیں کہ سب کو ٹائم نہیں دیتی کیونکہ یہ مجھ سے مینج نہیں ہوتا ہے۔
4۔ میرا عشق بڑھے اور بڑھتا ہی جائے اور پسندیدہ ہو تا جائے اسی جذبہ عشق سے سرشار رہو ں مالا مال رہوں اور بھر بھر کے آگے بانٹوں تاکہ سب کو وہ لطف اور سرور عطا ہو جو نجات کا باعث بھی بنے۔
5۔ میرا M.A مکمل ہو جائے دوبار ایڈمیشن مِس ہوا ہے تو اب دوبارہ سارے پیپرز دینے پڑ رہے ہیں تو اس بار بس پاس ہو ہی جائے۔
6۔ میری نظر کمزور ہو گئی ہے جسکی وجہ سے کام میں حرج ہوتا ہے چکر آتے رہتے ہیں ۔ میری چاہت ہے کہ عینک لگائے بغیر میری نظر ٹھیک ہو جائے۔
7۔ میری چاہت ہے کہ جو بھی سیٹ اپ ملے اس میں آسانی اور سہولت ہوا کرے کیونکہ اپنی مرضی کے مطابق سیٹ اپ نہ ملنے پر اپنے’ کمفرٹ زون‘ سے نکلنا مشکل لگتا ہے ۔
8۔ جو بھی کام اپنی مرضی اور چاہت کے مطابق ہوں صرف وہ کروں اور وہ پرفیکٹ ہوں ۔اور جن کاموں میں دلچسپی نہیں ہے وہ نہ کرنے پڑیں جیسا کہ گھر کے کام وغیرہ۔
9۔ جاب اگر نہ ہی کرنی پڑے تو اچھا ہے لیکن اگر کروں بھی تو سیلری کے بارے میں کسی کو پتہ نہ چلے۔ اس بارے میں نہ تو کوئی ڈیمانڈ کرے اور نہ ہی کوئی سوال کرے بلکہ میں جہاں اور جیسے چاہوں خرچ کروں۔
۰۱۔ ہمیشہ دیکھنے میں پیاری لگوں اور مزید موٹی نہ ہو جاﺅں لیکن اس کےلئے مجھے نہ تو محنت کرنی پڑے اور نہ ہی کھانا پینا چھوڑوں۔

🌸مثال :2
1۔ میرے پاس ایک بہترین مہنگا انڈرائڈ موبائل ہو سستا موبائل خریدنے اور استعمال کرنے کےلئے دل نہیں مانتا ۔
2۔ میرے پاس بہت سے پیسے ہوں، بڑا سا گھر ہو جہاں میرا الگ کمرا ہو جسے اپنی مرضی سے سجا سکوں ۔ گھر میں ایک بڑا سا سوئمنگ پول ہو۔
3۔ میں جوانی میں ہی اللہ سے توبہ کرلوں اور اس کی دوستی عطا ہو ۔
4۔ میرے بال پہلے بہت اچھے تھے جو خراب ہو گئے تو میری یہ بھی بہت بڑی چاہت ہے کہ میرے بال اچھے اور لمبے ہو جائیں ۔
5۔ میری یہ بھی چاہت ہے کہ اب اگر میرا کوئی رشتہ آئے تو اچھا آئے۔ درمیانہ یا قابل قبول رشتہ گھر کا نہ آیا کرے اس کی وجہ سے خواہ مخواہ کی ٹینشن اٹھانی پڑتی ہے اور میری کسی اچھے سیٹلڈ لڑکے سے ہی شادی ہو اور جس سے شادی ہو اس کی زندگی میں مجھ سے پہلے کوئی لڑکی نہ ہو۔
6۔ میرا سب سے بہترین میڈیکل کالج میں ایڈمیشن ہو جائے اور میں بیسٹ ڈاکٹر بنوں۔
7۔ جو چیز میرے پاس ہو وہ اور کسی کے پاس نہ ہو۔
8۔ ایک بہت پیاری چاہت ہے کہ مدینہ شریف میں روزہ افطار کروں۔
9۔ کوک سٹوڈیو جاکر اپنا لکھا ہوا ایک بہت خوبصورت کلام گاﺅں ۔
10۔ میری چاہت ہے کہ پیارے آقاﷺ کے عشق میں فنا کی ساری منازل طے کر جاﺅں اور پھر اس دنیا سے رخصت ہو جاﺅں ۔