💙اپنی مرضی چھوڑنا💙


✒اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:

🌸1۔ اللہ کی قربت میں بڑھنے کے لیئے ہمیں اپنی خواہشات، مرضیوں، اور چاہتوں کو چھوڑ کر، ان سے اپنے آپ کو آذاد کرا کے۔۔۔ ان کو اللہ کی مرضی کے تابع کرتے جاناہوتا ہے۔
🌸2۔ مرضی چھوڑنا ہے کیا...؟
اپنے اندر اٹھتی چاہت کو پکڑنا اور پھر اپنی چاہ پر اللہ کی چاہ کو ترجیح دینا، اور اللہ ہی کی خاطر اس ذاتی چاہ سے اپنے آپ کو آذاد کرا لینا اور اسے اللہ کی مرضی کے تابع کردینا... یہ اپنی مرضی چھوڑنا ہو گا۔
🌸3۔ چاہت کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ کبھی بلا ضرورت کچھ نئی چیز خریدنے کی چاہت ،بدلہ لینے کی چاہت، کھانے پینے میں اپنی مرضی کر جانے کی چاہت، کہیں پسند کے لوگوں سے اچھے راہ و رسم اور سلوک کی چاہت تو کہیں نا پسندیدہ لوگوں سے دور دور رہنے کی چاہت وغیرہ وغیرہ

🌸4۔ ان سب میں ہم نے اپنی ذاتی مرضی کو چھوڑنا ہوتا ہے وہاں پر احساس رکھنا ہوتا ہے کہ اللہ کی مرضی کیا ہے کہ میں ان سب معاملات کو کیسے ڈیل کریں۔ یوں اپنی مرضی چھوڑ کر اللہ کی مرضی کو اپنانا اور اس کے تحت عمل کرنے سے ہی اصل خوشی اور کامیابی حاصل ہوتی ہے

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙
💙اپنی مرضی چھوڑنا💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1۔ اس حوالے سے ایچ کے آر نے خود پر نظر رکھنی ہے اور ایسے پوائنٹ شئیر کرنے ہیں
جن میں پہلے اپنی مرضی کو خاص طور پر واضح کرنا ہے کہ کس حوالے سے اپنی کیا مرضی پوری کرنا چاہ رہے تھے۔
🌸2۔ پھر احساس ہونے پر کس طرح ذات پر پاوں رکھتے ہوئے اپنی مرضی کو توڑا اور اللہ کی مرضی کے مطابق عمل کی کوشش کرتے ہوئے حق کی راہ پر قدم آگے بڑھایا۔
🌸3۔ پوائنٹ بتاتے ہوئے اپنے عمل اور دل کے احساس کی تبدیلی دونوں کے بارے میں واضح کرنا ہے۔

💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙




✒مثالیں ٹاپک 12
💙اپنی مرضی چھوڑنا💙

یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

🌸پوائنٹ 1:
ٓاپنی دوست سے ملنے گئی تو اس نے بہت اصرار سے کھانے کے لیئے کہا۔کھانے میں فاسٹ فوڈ تھا۔ میں آج کل ایسا کھانا کھانے میں احتیاط کر رہی ہوں۔ میں نے اسے منع کر دیا کہ میں یہ کھانا نہیں کھاونگی بلکہ کچھ اور ہلکا پھلکا جیسے آئس کریم کھا لوں گی۔ اس نے دوبارہ اصرار کیا اور پیار سے کہا کہ اتنی دیر بعد ملے ہیں کھانے کے بنا نہیں جانے دے گی۔ میری مرضی تھی کہ میں اپنی پسند کا کھاوں جبکہ اللہ نے میرے لیئے پرتکلف کھانے کا بندوبست کرا رکھا تھا جسے کھانے سے میں انکار کر رہی تھی۔ اب یہاں اپنی مرضی چھوڑی اور وہی کھانا کھا لیا جو اس وقت اللہ نے مہیا کیا تھا اور اس کے عطا کیئے رزق پر شکر بھی ادا کیا۔
🌸پوائنٹ 2:
مجھے ایک دوست کے ہاں اس کے بیٹے کی مبارکباد دینے کے لیئے جانا تھا۔ ہم گھر سے نکلے اور سڑک پر رکشے کا انتظار کرنے لگے۔ جلد ہی ایک رکشہ آ کے رکا، جس کی حالت اتنی خستہ تھی کہ پہلی بار دور سے دیکھتے ہی اس میں بیٹھنے کو دل نہ کیا۔ میری مرضی تھی کہ اس رکشے کو گذر جانے دیں ،اور کسی بہتر حالت والے رکشہ کا انتظار کر لیں ۔ اس سے پہلے کہ اس کو منع کرتے مجھے احساس ہو ا کہ یہ تو میری مرضی ہے۔ اللہ نے تو آسانی کی اور جلد ہی اس رکشے کو بھیج دیا اور ہمیں گرمی میں انتظار بھی نہ کرنا ۔ اسی وقت اپنی مرضی کو توڑا اور اسی رکشے میں سوار ہو گئی۔
💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙