💙ذرا پردہ تو ہٹاو ۔۔۔اللہ کی حکمت💙

✒اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:

🌸1۔ اس سبق میں ہم نے زندگی کے بظاہر پھنسے ہوئے یا نا پسندیدہ معاملات میں سامنے نظر نہ آنے والی بہتری اور بھلائی کو تلاش کرنا سیکھنا ہے جو کہ اللہ کی طرف سے اس معاملے میں چھپی ہوئی ہوتی ہے۔
🌸2۔ یہ سبق سیکھ کر یہ احساس اور یقین مضبوط ہوتا ہے کہ اللہ ہمارے لیے ہمیشہ بہترین فیصلہ کرتا ہے۔ اور وہ کبھی بھی ہمارے لیے بہترین کے سوا کچھ نہیں کرتا۔ چاہے بظاہر ہمیں اس وقت ان حالات میں اپنے لیے بہتری نظر آئے یا نہ آئے مگر درحقیقت ان حالات میں بہتری موجود ضرور ہوتی ہے۔
🌸3۔ کسی بھی معاملے میں چھپی ہوئی حکمت کو تلاش کر لینا ہمیں اس معاملے میں مایوس ہونے سے بچاتا ہے۔ اور اس چھپی ہوئی بھلائی یا بہتری کا احساس ہونے کی وجہ سے ہمارا اللہ پر یقین مضبوط ہونے لگتا ہے اور ہم مایوسی سے جلد نکلنے لگتے ہیں۔
🌸4۔ بظاہر کوئی ایسا معاملہ جس کی وجہ سے ہم شکوہ شکایت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کسی بھی معاملے میں اللہ کی حکمت کو سمجھ کر اللہ کے شکر کے احساس دل میں بیدار ہونے لگتے ہیں جو ہمیں شکوے شکایت کرنے سے بچا لیتے ہیں۔
🌸5۔ جب ہم کسی الجھے ہوئے معاملے میں اللہ کی پرت در پرت چھپی ہوئی حکمت یا بھلائی کو تلاش کرتے ہیں تو اللہ کی آشنائی کے پردے بھی پرت در پرت اٹھنے لگتے ہیں اور اس طرح اللہ سے ہماری قربت بڑھتی چلی جاتی ہے۔
🌸6۔ جب کسی بھی معاملے میں ہم اپنے طور پر خود ہی مظلومیت کا شکار ہو جاتے ہیں اور اللہ کے ہمارے لیئے پیار اور اس کے ہر لمحہ ساتھ کے احساس سے غافل ہونے لگتے ہیں تو اس وقت اسی معاملے میں اپنے لیئے چھپی ہوئی کوئی بھی بہتری یا بھلائی تلاش کرلینے سے ہمارا دل غفلت کے احساس سے نکل کر ایمان کی قوت محسوس کرتا ہے۔
🌸7۔ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تو ہمارے دل میں اپنے یہ احساس بیدار کرنا چاہتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی طرف نہ تو دیکھیں نہ ہی اس کے سوا کسی کو اپنا سہارا سمجھیں۔ اس احساس کودل میں اتارنا ہے یہی ہماری محبت اور قربت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙

💙ذرہ پردہ تو ہٹاو۔۔اللہ کی حکمت💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1۔ ایچ کے آر نے اسی دن کی روٹین میں سے کسی بھی معاملے میں سے کوئی ایک حکمت یا بہتری یا بھلائی جو کہ ہمیں بظاہر نظر نہیں آرہی ہوتی وہ تلاش کر کے بتانی ہے۔
🌸2۔ اس کے لیے ایچ کے آر کسی ایسے پھنسے ہوئے مشکل معاملے یاموقع کا انتخاب کریں کہ جس میں سے اپنے لیے اس وقت بہتری یا بھلائی نکالنی مشکل ہو۔ اگر اس میں اپنے لیے چھپی ہوئی اللہ کی طرف سے بھلائی یا بہتری کو ڈھونڈ لیں گے تو وہی حکمت کہلائے گی۔
🌸3۔ روزانہ جتنے چاہے پوائنٹ شیئر کرسکتے ہیں۔ ہر پوائنٹ کے دو پارٹ ہوں گے۔
٭اسی دن کی روٹین میں سے معاملہ
٭ اس میں چھپی ہوئی اللہ کی حکمت
٭اس میں خاص طور پر چیک کرنا ہے کہ اسی دن کی روٹین کامعاملہ ہو اور بظاہر پھنسے ہوئے یا مشکل معاملے کا انتخاب کیا ہو جس کے ظاہر میں کوئی فائدے نظر نہ آرہے ہوں یا بھلائی نظر نہ آرہی ہو۔
٭ چیک کرتے وقت یہ بھی خیال رکھنا ہے کہ اس میں ہمارے لیے اللہ کا کوئی بہترین فیصلہ چھپا ہے جس میں ہمارے لیے بھلائی اور آسانی چھپی ہے۔
٭ اس میں معاملہ مختصر ہو ایسا نہ ہو کہ دو یا تین معاملے مکس ہو رہے ہوں بلکہ صرف ایک ہی معاملہ ہو اور اسی میں سے حکمت نکالی ہو۔

💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔
💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙


✒مثالیں
ٹاپک 18
💙زرہ پردہ تو ہٹاو۔۔اللہ کی حکمت💙

یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔

🌸مثال 1۔
معاملہ:
آج میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی ۔ میرا دل تھا کہ بچوں کو سکول بھیج کر گھر کا کام کرنے کے بعد کچھ آرام کروں گی۔ جیسے ہی گھر کا کام ختم کیا ۔ کچھ مہمان آگئے۔ مجھے معمول سے زیادہ کام کرنا پڑا۔ مجھے کام کرنا مشکل تو لگا مگر پھر اللہ سے مدد مانگی تو سارا کام اچھے طریقے سے نپٹ گیا۔
حکمت :
اس معاملے میں اللہ کی حکمت یہ تھی کہ اللہ مجھے اپنی مدد عطا کر کے مہمانوں کی خدمت کرنے کا موقع دے کر مجھ پر اپنی رحمت کرنا چاہتا تھا۔

🌸مثال 2۔
معاملہ:
آج بہت زیادہ گرمی تھی۔ لائٹ بھی صبح سے نہیں تھی ۔موٹر نہ چلنے کی وجہ سے پانی بھی نہیں تھا ۔ اور پینے والا پانی بھی ختم ہو گیا ۔پیاس بھی شدت سے محسوس ہو رہی تھی ۔
حکمت:
گرمی میں پیاس کی شدت سے نڈھال ہو کر مجھے احساس ہوا کہ اللہ مجھے اس مشکل اور تکلیف میں احساس دلانا چاہتا ہے کہ پانی کتنی بڑی نعمت ہے اور اللہ نے اسے کتنا وافر مقدار میں عطا کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے کبھی مجھے اس شدت سے اس نعمت کی اہمیت کا احساس نہیں ہوا تھا ۔ وہ احساس اللہ نے اب میرے دل میں اتارا۔