💙میگا لو سٹوری (بڑے معاملات میں اللہ کا پیار)💙

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸


✒اس سٹیپ کو کرنے کے مقاصد:

🌸1۔ اس میں ایک تو ہم زندگی کے بڑے واقعات جو بظاہر مایوس کن اور تکلیف دہ ہوں ، جن کی وجہ سے ہم پریشانیوں میں گھر گئے ہوں اوراس وقت معاملات اور واقعات میں چھپا اللہ کا وہ پیار نہ ڈھونڈ سکے جو ان میں موجود ہوتا ہے۔۔۔
جسکو ہمارے دل اپنے یقین کی کمی کی وجہ سے تلاش نہیں کر پاتے ...اب یہ ٹاپک کرا کے ان معاملات میں سے اللہ کا پیار تلاش کرنا سکھاتے ہیں۔
🌸2۔ جب ہم پہلے سے اپنی زندگی میں رونما ہو چکے بڑے بڑے واقعات میں سے اللہ کا پیار ڈھونڈتے ہیں تو ہم اس مایوسی اور مظلومیت سے نکلتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تو کچھ برا ہوا تھا۔
اللہ کے احساس کا پیار دل میں اترتا ہے تو یقین مضبوط ہوتا ہے کہ اللہ ہمارا خیال رکھنے والا ہے اور ہمیشہ ہمارے لیے بہترین فیصلہ کرتا ہے۔
🌸3۔ جب ہمیں زندگی کے ماضی کے بڑے بڑے واقعات میں سے اللہ کا پیار نظر آنے لگے تو ہم اپنے موجودہ حالات میں کسی بھی طرح کے معاملات میں اللہ کے یقین پر کھڑے رہتے ہیں اور اس کی رضا پر راضی رہتے ہیں کہ وہ ہمارے لیے جو کر رہا ہے وہ بہترین ہے۔۔۔ بےشک وہ اس وقت ہماری سمجھ میں نہ آ رہا ہو۔
یہی اللہ کے پیار کا احساس ہمارے یقین کو بڑھتا ہے۔
🌸 4۔ ہمارے اندر احساس میں بہتری اور تبدیلی آتی ہے اور ہم خود کو اللہ کے احکام کے تابع کرنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں کہ کچھ ایسا نہ ہو جائے کہ جو ہم سے بے انتہا پیار کرنے والے اللہ کو ناپسند ہو۔

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸



💙میگا لو سٹوری (بڑے معاملات میں اللہ کا پیار)💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1 ۔ اس میں زندگی کے میگا ایوئنٹس یا واقعات کا ہونا ضروری ہے اس کی چیکنگ چار پارٹس میں ضروری ہے۔
1۔ ماضی کا واقعہ
2۔ اس وقت کی دل کی پریشانی یا مایوسی کی حالت
3۔ حالات پھر کس رخ سے بدلے
4۔ سارے اپ ڈاون میں اللہ کا پیار کیسے اور کس لیول کا ڈھونڈا گیا ہے
🌸2۔ اس کے ہر پوائنٹ میں اور خاص طور پر پارٹ 4 اللہ کا پیار کیسے اورکس لیول کا تلاش کیا چیک کرنا ہے۔
🌸3۔ اس میں خاص طور پر یہ بھی خیال رکھنا ہے کہ پارٹ 2 میں جتنی بھی اور جس لیول کی پریشانی بتائی گئی کم از کم اس لیول کا اللہ کا پیار پارٹ 4 میں بتایا جائے۔
💥نوٹ :💥
زندگی کے میگا ایوئنٹس زیادہ نہیں ہوتے اس لیے 3 میگا ایوئنٹس شیئر کروائے جائیں گے۔ ان میں موجودہ کمی کو پوائنٹ آوٹ کر کے دوبارہ بیسٹ لیول کروانے کی کوشش کی جائے گی-

🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸



✒مثالیں پارٹ 20

💙میگا لو سٹوری (بڑے معاملات میں اللہ کا پیار)💙
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔
🌸مثال۱۔
پارٹ1 واقعہ :
ً میرے گھر والے میری بہن کو ہمیشہ بہت پیار کرتے اوراس کے ہر کام کی تعریف کرتے تھے۔ اس کی ہر بات کو مانا جاتا تھا۔ مجھے لگتا کہ میرے گھروالے میرے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کرتے ہیں۔ کوئی موقع بھی ہو ہم ایک جتنا کام کرتے تھے ۔ اس کے باوجود مجھے کام چور کہا جاتا اور میری بہن کو سگھڑ کہا جاتا تھا ۔
پارٹ2: اس وقت دل کی حالت:
اس وقت میرا دل بہت دکھی ہو جاتا اور میں بہت مایوس ہو جاتی تھی مجھے لگتا کہ مجھ سے کوئی پیار نہیں کرتا۔
پارٹ3 : حالات کس رخ سے بدلے :
پھر مجھے کسی نے محمدی حسینی سلسلے کے بارے میں بتایا اور اس سلسلے میں شامل ہونے کا کہا ۔ میں نے جب سلسلے کے بارے میں سنا تو مجھے اچھا لگا ۔ میں سورت رحمن کا کورس کرنے کے لئے سلسلے میں شامل ہوئی۔ پھرمرشد جی کے پاس جانا شروع کیا۔ ان کی باتیں دل میں اترتی ہوئی محسوس ہونے لگی۔ ان کی باتوں پر عمل کر کے اپنی ذات پر کام شروع کیا۔ اور اپنی عادات کو بہترین انداز میں بدلنے کی کوشش کرنے لگی جس سے میرے لئے اور میرے کام پر بھی گھر والوں کی نظر میں پسندیدگی نظر آنے لگی۔
پارٹ4: ان حالات میں اللہ کا پیار:
مجھے گھر والوں کی توجہ نہ ملنے پر مایوسی ہو رہی تھی تو اس میں میرے لئے اللہ کا یہ پیار چھپا ہو ا تھا کہ وہ مجھے اپنی قربت اور آشنائی پانے کے لئے سلسلے سے جوڑنا چاہتا تھا۔ مجھے مرشد جی سے ملوانا چاہتا تھا۔ جنہوں نے مجھے بہت پیار اور توجہ دی اور یہ اللہ ہی کا پیار تھا کہ ان کا پیار میرے اندر مثبت تبدیلی لایا۔ جس سے نہ صرف میں نے خود کو سنوارا بلکہ اللہ کی راہ پر تیزی سے بڑھنے کا موقع بھی ملا۔ بے شک یہ اللہ کا پیار ہی تھا کہ اللہ مجھے اس رستے پر چلا کر میرے اندر کی غلاظتوں کو ختم کر کے اپنی آشنائی کے رستے پر چلانا چاہتا تھا۔ اللہ کا پیار ہی ہے کہ اللہ نے مجھے مایوسی جیسے کفر سے بچا کر اپنے رستے پر لگا دیا۔ جس سے میرے احساس اور سوچ میں مثبت تبدیلی آنے لگی۔


🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸

🌸مثال2:
پارٹ1: واقعہ :
میری سکول میں نئی نئی جاب لگی۔ وہاں ایک آرمی آفیسر کی بیوی پڑھاتی تھی۔ اس کا موبائل چوری ہو گیا۔ اس ٹیچر کی پرنسپل
سے دوستی تھی۔ میٹنگ بلائی گئی اور سب کی تلاشی ہوئی۔ بہت دھمکایا گیا کہ جس کے پاس ہے دے دیں۔ ورنہ قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھائیں اور یہ کہ جن کا سیل چوری ہوا ہے انہوں نے فال نکلوائی ہے اس میں 2 ٹیچرز کا پتہ لگا ہے اور مجھے اشارہ بھی دیا گیا کہ سیدھی طرح بتا دیں۔اس طرح سے الزام تراشی ہوئی۔
پارٹ2: اس وقت دل کی حالت:
میں چوری کا الزام سن کر بہت روئی اور بے حد تکلیف ہوئی۔ کچھ سمجھائی نہ دیتا تھا۔ ڈر لگتا تھا کہ اب نہیں بچ سکتی۔ بے یقینی اور مایوسی نے اندر گھر کر لیا تھا کہ کیسے سب ٹھیک ہو گا۔ ہر وقت کچھ نہ کچھ ہو جانے کا ڈر رہتا کہ کیا ہوگا۔اگر جھوٹا الزام ثابت ہو گیا تو کیا عزت رہے گی۔
پارٹ3 : حالات کس رخ سے بدلے :
دو ہفتے بعد پتہ لگا کہ سکول کی صفائی کرنے والے ملازمین میں سے کوئی ایک کوڑے والے ڈرم میں موبائل ڈال کر باہر لے گیا اور وہاں سے وہ گھر لے گیا۔ اس نے موبائل اٹھانے کی بات قبول کر لی۔ ہم سب کو بلا کر معذرت کی گئی ۔
پارٹ4: ان حالات میں اللہ کا پیار :
اللہ کا پیار اس واقعے میں تھا۔ جب ان لوگوں نے مجھ پر الزام لگایا تو اللہ کا پیار کہ وہ لوگ اسے ثابت نہ کر سکے۔ اللہ نے اپنے پیار سے سب پر حقیقت واضح کر دی۔ اللہ کا ہی پیار تھا کہ جب میں ڈر اور بے یقینی حالت میں تھی تب بھی مجھ سے سچ بلوایا اور میرے منہ سے کوئی غلط بات نہ نکلنے دی۔ اللہ کا پیار تھا کہ میں جہاں جاب کرتی تھی وہاں میرے کردار کو ہمیشہ کے لیئے سب کی نظر میں معتبر کر دیا ورنہ جب بھی کوئی ایسا مسئلہ ہوتا تو سب کی نظر مجھ پر جایا کرتی اور بے سبب شرمندگی اٹھانا پڑتی جس سے میں ڈاﺅن ہو جاتی۔ اس نے اپنے پیار سے میری عزت اور کردار کی حفاظت کی۔ اللہ نے اپنے پیار کے صدقے ہی مجھے اس مشکل وقت میں، جب میں مایوسی اور بے یقینی میں گھری تھی اس میں سے نکالا۔ اللہ کا ہی پیار تھا کہ جو سچ بات تھی وہ سامنے آئی اور جو الزام لگانے والے تھے انہوں نے معذر ت کی۔ اس واقعہ کے ذریعے میرا یقین اللہ پر بڑھا کہ وہ کبھی ہمیں اکیلا نہیں چھوڑتا چاہے ساری دنیا خلاف ہو جائے۔ اس یقین بڑھانے میں بھی اللہ کا پیار تھا کہ اب میں نے آئندہ کے لیئے لوگوں کی بجائے اللہ پر توکل سیکھ لیا۔ میرا اللہ سے رشتہ مضبوط ہوا اور بے شک یہ اللہ کا پیار ہی تھا کہ اس آزمائش کے زریعے اس نے مجھے خود سے قریب ہونے کا موقع عطا کیا۔