💙سٹینڈرڈ بریک ڈاون۔۔💙


✒اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:
🌸 سٹینڈرڈ سے مراد ہمارا معیار ہے ۔ جو امیج سے زیادہ دیرپا ہوتا ہے ۔
ہم اسے ہمیشہ یا لمبے عرصے تک اپنائے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ہم نے اپنی زندگی میں بہت سے حوالوں سے مختلف سٹینڈرڈز اپنائے ہوتے ہیں ۔ یہ سٹینڈرڈ بھی دراصل ذات کا ہی اٹھ اٹھ کے آنا ہوتا ہے۔
🌸سٹینڈرڈ کو ایک دم ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ہماری روٹین کی زندگی کا ہی حصہ ہوتے ہیں بس ہم نے انہیں اپنا ایک معیار بنا کر اپنا رکھا ہوتا ہے۔ اس لیے سٹینڈرڈ بریک آف نہیں بلکہ سٹینڈرڈ بریک ڈاون کرنا ہوتا ہے کہ اسے ہم نے جس معیار پر اپنا رکھا ہوتا ہے اس سے نیچے لے آئیں۔
🌸 اس ہنٹ پر ورکنگ کے ذریعے ہم پر کھلے گا کہ کیسے ہم نے اپنے آپ کو اہم ثابت کرنے کے شوق میں زندگی کے ہر معاملے میں اپنے کچھ سٹینڈرڈ یعنی معیار بنائے ہوئے ہیں ۔ یہ سب سٹینڈرڈز ہم اپنی خوشی سے دنیا کو دکھانے کےلئے بناتے ہیں ۔جیسے کہ دنیا کو دکھانے کےلئے اچھا پہننا، اوڑھنا، اچھا گھر، گاڑی ، رہن سہن، اٹھنا بیٹھنا، ملنا ملانا، سہولت، سیر و تفریح ، نوکری ، رکھ رکھاﺅ، عادت و اطوار، خوشی غمی، اظہارِ رائے، اندازِ گفتگو ، لین دین، بھائی چارہ ،حقوق و فرائض ، اسٹائِل ، انفرادیت ، دوستیاں ، پڑھائی... ہر چیز میں ہمارے سٹینڈرڈ ہوتے ہیں ۔ اور ھمیں یہ بھی دھیان ہوتا ہے کہ سٹینڈرڈ بھی ہائی لیول پر سیٹ ہو۔
🌸یہاں یہ بھی جان سکیں گے کہ کم لیول کا سٹیندڑڈ بنانا بھی ہمارا سٹینڈرڈ نہیں ہوتا بلکہ اونچا سٹینڈرڈ رکھنا ہی ہمارا سٹینڈرڈ بن جاتا ہے ۔ سٹینڈرڈ بنائے رکھنے کے پیچھے اپنی ذاتی تسکین اور اپنی اہمیت دوبالا کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔ ان سٹینڈرڈز کو درست اور اہم ثابت کرنے کےلئے ہم خود کو خود ہی ثبوت بھی دیتے رہتے ہیں اور نفس اس وقت ہمیں اس کی اہمیت منوانے میں پیش پیش ہوتا ہے اور ہم اس کی ہاں میں ہاں ملاتے جاتے ہیں ۔
اس سے ہمیں احساس ہو گا کہ کہیں اپنا اچھا پن کہیں منفردد کھائی دینے کی کوشش اور خواہش ہمیں یہ سب سٹینڈرڈ بنانے ، سنوارنے ، قائم رکھنے پر مجبور کرتی ہے۔ اور ہمیں یہ سب کرتے ہوئے احساس نہیں ہوتا کہ ہم ذات میں کس قدر پھنسے ہوئے ہیں ۔ اور ہماری ذات کے یہ گند اللہ کی قربت کی راہ میں آگے جانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں ۔ ہمارے سٹینڈرڈ بھی ہماری انا ہی کی وجہ سے بنے ہوتے ہیں ۔ جس کے پیچھے میں ہی ہوتی ہے ۔ سٹینڈرڈ بنا کر ہم خود پر خود ہی پابندیاں لگا لیتے ہیں اور اپنے آپ کو اپنی ذات کے خول میں بند کر کے اپنے گرد گھیرا تنگ کرتے ہیں۔ اپنے بنائے سٹینڈرڈ کے ذریعے ہم نے خود کوخود ہی مصیبت میں ڈال رکھا ہوتا ہے۔ اور جو توانائی ، جذبہ اور وقت ہم سفر میں آگے بڑھنے کے لئے لگا سکتے ہیں وہ ان سٹینڈرڈز کو برقرار رکھنے میں لگ جاتا ہے ۔ اور یہ ہی سٹینڈرڈ خالص پن کے سفر میں ہمیں منزل سے دور کئے رکھتے ہیں ۔
🌸اس ہنٹ پر ورکنگ سے یہ بھی کھلے گا کہ ہم بعض اوقات جانتے ہوئے بھی نظریں چرا رہے ہوتے ہیں اور اپنی جھوٹی عزت بچانے کےلئے اور خود کو اعلیٰ بنائے رکھنے کےلئے یہ سٹینڈرڈ توڑنے کی بجائے اور زیادہ بڑھاتے اور مضبوطی سے قائم رکھتے ہیں ۔
اللہ کی راہ پر یہ انداز ہرگز پسند نہیں کئے جاتے ۔ سچائی اور خالص پن ہی ہمارے سفر کوتیز کرنے میں مدد کرتے ہیں جب کہ سٹینڈرڈ تو سراسر جھوٹ اور دھوکے کی بنیاد پر قائم کئے جاتے ہیں اور جیسے ہی سچ سامنے آتا ہے سٹینڈرڈ کی دھجیاں اڑ جاتی ہیں۔



💙سٹینڈرڈ بریک ڈاون۔۔💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1. ایچ کے آر اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے ہم سے اپنے اپنے سٹینڈرڈ شیئر کریں گے اور بتائیں گے کہ ان کا لیول کیا ہے۔۔۔
🌸2. اپنی زندگی کے جتنے بھی سٹینڈرڈز اپنا رکھے ہیں ان سب کو اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے شئیر کرنا ہے۔
🌸3. آج اپنے اپنے سٹینڈرڈ اس طرح شیئر کریں گے کہ ہم نے کہاں کہاں کہاں اور کس کس لیول کے سٹینڈرڈز نا صرف اپنا رکھے بلکہ انہیں مینٹین رکھے ہوئے ہیں ۔
🌸4. اور آج کے دن کے حوالے سے بھی کوئی اپنا کوئی سٹینڈرڈ شیئر کرنا ہے کہ اس کا احسا س ہوا تو کیسے سٹیپ لیتے ہوئے اسے بریک ڈاﺅن کیا۔
🌸5. اور بریک ڈاﺅن کرتے ہوئے کیسا فیل ہوا۔
🌸6. اس پوائنٹ پر ورکنگ کرواتے ہوئے استاد کے طور پر یہ چیک کرنا ہے کہ ایچ کے آر اپنے تمام سٹینڈرڈ جو اس نے اپنی زندگی کی روٹین کے حوالے سے یا اوورآل اپنائے ہوئے ہیں وہ سب یہاں شئیرکرے۔
🌸7. اس ہنٹ پر ورکنگ کرتے ہوئے جتنا بھی وقت لگے وہ ایچ کے آر کو دیا جائے۔ جلدی نہیں کرنی بلکہ ایچ کے آر اچھے طریقے سے اپنا اندر کھول کر ہر اینگل سے اپنے آپ کو پکڑے اور اپنے سٹینڈرڈ شئیر کرے۔
💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔



سٹینڈرڈ بریک ڈاون۔۔ٹاپک 22💙

✒مثالیں
یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔
🌸مثال نمبر 1
میرا سٹینڈرڈ ہے کہ جہاں کہیں خرچہ کرنا پڑے وہاں کھلے ہاتھ سے کروں تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ کنجوس ہوں ، پیسے ہوں یا نہ ہوں چیز ضرور خریدنی ہے۔ آج گھر مہمان آنے ہیں اور میں نے امی کو تجویز دی کہ باہر سے کھانا منگوا لیتے ہیں انھوں نے ہاں کی تو ان سے پیسے لئے اور ڈرائیور کو بلایا اور بہن کو بھی ساتھ لے کر فاسٹ فوڈ ہوٹل پر چلے گئے۔ وہاں جا کر آرڈر کیا تو تیاری میں ابھی 20 منٹ کا وقت تھا ۔ سوچا کہ وہاں بیٹھ کر کچھ کھا لیتی ہوں ، اتفاق سے میری سہیلیاں بھی وہاں مل گئیں۔ ہم سب ایک ہی میز پر بیٹھ گئے اور انہوں نے کھانا منگوایا تو ہمیں بھی آفر کی۔ میں نے سوچا کہ میں بھی کچھ ایسا ہی منگوا لوں۔ مینیو کارڈ اٹھایا اور سوچا کہ ان سب نے بھی بڑی بڑی چیزیں منگوائی ہیں اگر میں کچھ چھوٹا موٹا آرڈر کروں تو وہ میرے سٹینڈرڈ سے نیچے ہوگا۔ بہن نے بھی پزا آرڈر کر دیا ۔ میں اس سوچ میں پڑ گئی کہ ابھی تو ناشتہ کیا تھا جس وجہ سے ابھی کھانے کی گنجائش بھی نہیں ہے تو کیسے کھاﺅں، لیکن ایک سٹینڈرڈ سب کے سامنے برقرار رکھنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے بھوک کے ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑ رہا تھا ۔
پھر سوچا کہ صرف اپنے سٹینڈرڈ کی خاطر ہی کوئی بڑی چیز آرڈر کرنے کا سوچ رہی ہوں کہ کوئی کنجوس نہ سمجھے۔ سارے آس پاس تھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا کروں ۔ ذات کے سٹینڈرڈ نے ایسی صورتِ حال بنا دی کہ بریک ڈاﺅن کرنا بھی مشکل تھا۔ احساس ہونے پر اسی سٹینڈرڈ کو چیلنج کیا اور بالآخر آج اپنا سٹینڈرڈ بریک ڈاﺅن کر ہی دیا۔ خود کو اندر سے توڑنا چاہا تو مینیو میں دیکھا کہ سب سے چھوٹی اور سستی چیز کیا ہے،وہ آئس کریم تھی۔ اس کے بھی صرف 2 سکوپ آرڈر کئے اور سب کے بیچ بیٹھ کر بہت اعتماد اور شکر سے کھائے ، کسی تکلیف کے بنا سچائی کے ساتھ وہ کیا جو کرنا چاہئے تھا۔جھوٹا سٹینڈرڈ بر قرار نہ رکھا اور آخر پر باقیوں کی طرح اوور ایٹنگ کا شکار بھی نہ ہوئی ۔سٹینڈرڈ تو فریب ہے دھوکا ہے، اپنی نظر کے دھوکے سے نجات مل جاتی ہے تو ہر شے صاف ستھری لگتی ہے۔



💙سٹینڈرڈ بریک ڈاون۔۔ٹاپک 22💙

🌸مثال نمبر 2
میرا کھانے پینے کے حوالے سے سٹینڈرڈ ہے کہ میں اپنے برتنوں کے علاوہ برتن استعمال نہیں کرتی۔ اپنا کپ ، اپنی پلیٹ ، اپنا گلاس ہی ہو تو اسے استعمال کرتی ہوں ۔ مجھے کسی کے ساتھ کچھ ایک ہی پلیٹ میں یا کسی کا بچا ہوا کھانا کھانا پسند نہیں ہے اور آج تک ایسے کبھی کیا بھی نہیں ۔ ہمیشہ الگ کھاتی ہوں۔ جو میری اس عادت کو نہیں جانتے اگر ان میں سے کوئی اپنی پلیٹ سے کچھ دینے کی کوشش بھی کرے تو فوراً کوئی نہ کوئی بہانا کر دیتی ہوں جیسے کہ پیٹ بھر گیا۔ یہ اپنا ایک سٹینڈرڈ سیٹ کر رکھا تھا کہ پتا نہیں کس طرح کھایا ہو گا ہاتھ بھی دھوئے ہونگے یا نہیں اور ہو سکتا ہے کھاتے وقت منہ سے کھانا نہ گر گیا ہو۔ اور اپنے اس سٹینڈرڈ کو اس طرح چھپا رکھا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔ انسان کو ہربات میں صفائی کا خیال رکھنا چاہئے ۔ یہ بھی ذات کا ایک روپ ہے جس نے میرے سٹینڈرڈ کو صفائی کا نام دے کر مطمئن کیا ہوا تھا اور اندر خود کو بہت صفائی پسند سمجھنے کا احساس تھا۔
آج جب ناشتہ کے لیئے ٹیبل پر آئی میری بہن اسی وقت ناشتہ کر کے جانے لگی اور مجھے اپنی پلیٹ دی کہ اس میں کھا لینا ۔ پہلے تو اسے منع کر دیا کہ میں دوسری لے لوں گی لیکن پھر اٹھی کہ اس کو ہی دھو کے کھا لیتی ہوں ۔آج کے ٹاپک کے حوالے سے الرٹ ہوئی کہ سٹینڈرڈ بریک ڈاﺅن کرنا ہے تو اس پلیٹ کو دیکھا تو اندر ذات نے سر اٹھایا کہ اس کو دھو لو۔ اپنا کوئی اور سٹینڈرڈ بریک ڈاﺅن کر لینا اور اندر صفائی کو لے کر کھچ کھچ ہونے لگی کہ تم تو بہت صفائی پسند ہو.. کیا ہوا اگر پلیٹ دھو بھی لی ...یہ تو اچھی عادت ہے۔ اندر ذات مجھے ہر طرح سے روکنے کی کوشش کرنے لگی لیکن وہاں ذات کو مارنے اور سٹینڈرڈ بریک ڈاﺅن کرنے کا جذبہ اٹھا اور اس پلیٹ کو دھونے کی بجائے اپنے لئے اس میں سالن ڈالا اور اپنی سوچ کو جھٹک کر آرام سے کھانے لگی۔ آج جب سٹینڈرڈ بریک ڈاﺅن کرنے کےلئے یہ سٹیپ لیا تو بہت سکون ملا کہ ایسا کر کے مجھے تو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ذات پر ایک بھر پور وار کرنے کا موقع ملا جس نے سٹینڈرڈ کے نام پر اتنے عرصے سے مجھے اپنا قیدی بنا رکھا تھا ۔ ذات کی قید سے آزادی کے احساس سے اندر بہت خوشی ہوئی اور جذبہ بھی بڑھا کہ یہ سٹینڈرڈ توڑنا اتنا مشکل نہیں جتنا ہماری سوچیں مشکل بنا دیتی ہیں ۔بس ہمت کرنا ضروری ہے اور سٹیپ لے کر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔




💙سٹینڈرڈ بریک ڈاون۔۔ٹاپک 22💙

🌸مثال نمبر 3
میرا سٹینڈرڈ ہے کہ کبھی بھی اندر کے جذبات کا کھل کر اظہار نہیں کرنا بلکہ ایک نارمل سا تاثر دینا ہے چاہے معاملہ کتنا ہی اہم ہو ۔ میرا کافی عرصے سے ملک سے باہر اپنے شوہر کے پاس جانے کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا ۔ کل جب میرا ویزا اوکے ہوا تو ہر کوئی مبارک دے رہا تھا اور میں بس نارمل سے ایکسپریشن دے رہی تھی... اب یہ کیا کہ بندہ خوشی سے آﺅٹ ہی ہو جائے ۔
یہاں اپنے سٹینڈرڈ کا احساس ہوا۔پھر آج جب کام والی آئی تو وہ بھی یہ ویزا کی بات سن کر بہت خوش ہوئی اور اس نے مبارک اور دعائیں دیں ۔ جب اس نے یہ سب کہا تو فوراً مجھے اپنے سٹینڈرڈ کو توڑنے کا موقع نظر آیا۔ اس کو گلے مل کر مبارک باد وصول کی اور پاس بٹھایا تو اس نے خوشی میں مزید باتیں کرنا شروع کر دیں ۔ میں نے وہاں بھی اپنی خوشی کا کھل کر اظہار کیا اوریہ بھی کہا کہ مجھے اس کا خوش ہونا اچھا لگا ہے۔ اس نے مزید کچھ ٹپس دیں کہ وہاں جاکر ایسے رہنا ایسے کرنا جو میں نے خوشی سے سن لیں۔ ساتھ ہی ساس امی بھی بیٹھی تھیں تو انھوں نے مزید بات کی تو میں نے بھی اور کھل کا اظہار کیا کہ یہ سب آپ کی ہی دعاﺅں کا نتیجہ ہے ۔پہلے کبھی ایسے اظہار نہ کیا کہ بہت خوش ہوں مگر آج مکمل طور پر اپنی خوشی کو ان کے سامنے بھی دکھایا اور پھر جب تھوڑی دیر کے بعد چاچی آگئیں تو وہاں بھی ایسے ہی پوری تفصیل بتائی یہ ویزا کا اوکے ہونا کیسے ہوا کب ہوا اور یوں اپنا سٹینڈرڈ توڑا۔ ایسے سٹینڈرڈ توڑنے سے ہلکا محسوس ہوا اور اپنا آپ بھی نارمل محسوس ہوا جیسے کہ یہ سٹینڈرڈ ایک رکاوٹ سی ہو جو ہٹائی تو آگے کی راہ آسان لگی ہے اورذات کی قید سے بھی آزادی ایک یہ سٹیپ لے کر ملی۔
🌸مثال نمبر 4
کہیں آتے جاتے ہوئے مجھے تیار ہونے کی عادت نہیں ہے یا یوں کہ مجھے اصل میں تیار ہونا پسند ہی نہیں ہے اور میک اپ کرنا تو بہت ہی مشکل لگتا ہے ، بنا میک اپ کے رہنا زیادہ مارڈرن لگتا ہے ۔ اگر کہیں جانا پڑے تو بھی انتہائی مشکل لگتا ہے اور اگر کوئی گھر میں پارٹی ہو تو تب تو بالکل تیار نہیں ہوتی بلکہ دوسرے جو تیار ہوں وہ بے حد عجیب سے لگتے ہیں ۔
آج گھر میں کچھ مہمانوں کی دعوت تھی تو پھر سے یہ ہی سٹینڈرڈ بر قرار رکھا لیکن جب دھیان سٹینڈرڈ بریک ڈاﺅن کی طرف گیا تو کوشش کی کہ تیار ہو جاﺅں۔ پھر ہمت کر کے ہلکا سا میک اپ کیا جیسے سب کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں بھی ایسے تیار ہوں ۔ اچھا سا پارٹی میک اپ کیا اور سب گھر والے اس سے خوش بھی ہوئے۔ یہ سٹینڈرڈ بریک ہوا تو اندر سے ایک بوجھ بھی ہٹا اور اپنی کمزوری بھی سامنے آئی کہ کیسے ایک سٹینڈرڈ نے ذات کا قیدی بنایا ہوتا ہے۔ اور ہم اس کو اپنی انفرادیت اور اچھا پن سمجھ اور مان رہے ہوتے ہیں جب کہ یہ تو ہمارے ذات پر کام کی رکاوٹ ہے۔ آج سٹینڈرڈ بریک کر کے اس احساس نے عمل کا رخ بھی حق کی جانب کیا اور قربت میں قدم بڑھانے میں مدد ملی۔