💙مقصد حیات۔۔۔ 💙

✒اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:

🌸 مقصدِ حیات کو ہم Aim of life بھی کہتے ہیں ۔ہر ایک کا کوئی نہ کوئی مقصدِ حیات ہوتا ہے جس کے حصول کے لئے وہ دن رات ہر ممکن کوشش کرتا ہے ۔ اپنے مقصدِ حیات کے حصول کے لئے جب ہم کوشش کرتے ہیں تو خود بخود ہمارا ہر احساس، سوچ اور عمل اسی مقصدِ حیات کے تحت ہوتا ہے۔ پھر ہمارا کوئی احساس سوچ یا عمل ھمارے مقصدِ حیات سے الگ نہیں ہوتا ۔
🌸 اس ہنٹ پر ورکنگ کا مقصد یہ احساس بیدار کرنا ہے کہ جو عارضی اور فانی چاھتوں اور مرضیوں میں گھرا پڑا ہو ، اللہ کی مرضی سے بےپروا ہو، اس کا مقصد حیات سیٹ ہے ہی نہیں۔۔۔۔
وہ صرف اس خوش فہمی میں ہے کہ اس کا کوئی مقصد حیات ہے۔
اب ایک بار مقصد حیات متعین کر لینے کے بعد یہ بھی واضح ہو گا کہ
🌸مقصد حیات ایک گلے کے پٹے کی طرح کی چیز ہوتی ہے۔۔۔۔ لگام جیسی ہوتی ہے جسے ایک بار سیٹ کر لیں تو یہ ہمیں خود بخود کھینچتی ہوئی اسی راہ پر لے جاتی ہے جو منزل کو جاتی ہے۔ اور جو اس طرف نہیں جاتے لگام چھڑوا جاتے ہیں وہ بے لگام ہوتے ہیں بے مقصد زندگی گزارتے ہیں اور بے راہ ہوتے ہیں پھر بھلا ان کا کیا مقصد حیات ہوا۔


💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙

💙مقصد حیات۔۔۔💙

✒اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌸1. اپنا جائزہ لینا ہے کہ ہم کس مقصد حیات کے حصول کےلئے اپنے دن بھرکی روٹین چلا رہے ہیں ۔
اپنے مقصد حیات کو سب سے اوپر ٹاپ پر ایک لائن میں بتانا ہے کیونکہ مقصد حیات صرف ایک ہی ہو سکتا ہے ۔ وہ زیادہ نہیں ہو سکتے ۔ ہاں ایک مقصد کے حصول کےلئے ہم اور بہت کچھ کرتے ہیں اور کئی بار ٹارگٹ کے طور پر بھی کرتے ہیں پر وہ مقصد نہیں کہلاتے
🌸2. مقصد حیات ایک ہی ہوتا ہے جسکے لیے ہم اپنی زندگی کا لمحہ لمحہ لگا رہے ہوتے ہیں ۔
ہماری ساری روٹین لائف اسی کے حصول کےلئے گزرتی ہے۔
🌸3. ایک پوائنٹ دینا ہے جس میں پہلے مقصد حیات واضح کر کے بتانا ہے۔
🌸4. پھر اس کے ساتھ 5 ایسے پوائنٹس دینے ہیں کہ دن بھر کی روٹین میں کہ اب مقصد حیات سیٹ کرنے کے بعد کیسے اپنے ہر احساس سوچ اور عمل کو اپنے مقصد حیات کے تحت کر کے چلایا یا اگر مقصدحیات پہلے سے سیٹ ہے تو پھر کیا کیا احساس سوچ اور عمل لے کرزندگی کی روٹین چلاتے ہیں۔
ایک میسج میں مقصد حیات ہونا کیوں ضروری ہے؟
اس پر اپنا اپنا پوائنٹ آف ویو دینا ہے ۔
(استاد چیک کرے کہ ایچ کے آر یا تو اوور آل پوائنٹ کے ساتھ کوئی پریکٹیکل مثال دیں یا پھر پوائنٹس کے ساتھ ایریا ڈیفائن کریں کہ اس پوائنٹ کو اپنے مقصدحیات کے تحت کہاں کہاں کیسے کیسے کور کرنے کی کوشش کرتے ہیں)
نوٹ:
🌸5. اگر آج کے جائزے میں کسی کو ایک مقصد حیات نہیں ملا یا انہوں نے ا بھی تک سیٹ نہ کیا ہو تو بھی بتائیں کہ اب جب پتا چلا کہ مقصد حیات کیا ہے تو کیسا لگا کہ ابھی تک ہم کیا کر رہے تھے ۔ اور اگر ایک سے زیادہ مقصد حیات تھے تو بھی شیئر کریں کہ ایک ابھی تک سیٹ نہیں ہوا تھا اور اگر ایک ہے تو اس کابھی بتادیں ۔
🌸6. سچائی کے ساتھ دل سے پوچھ کر مقصد حیات بتانا ہے اور ساتھ ہی اپنی گزری روٹین کو دیکھتے ہوئے اپنے دل کی سچائی کو پرکھنا ہے کہ کیا واقعی اس مقصد حیات کے لئے ہم دن رات گزار رہے ہیں ؟
کیونکہ اگر ہم اپنی سچائی کے ساتھ ایک مقصد حیات کے تحت زندگی گزار رہے ہیں تو ہمارے دن رات کی روٹین جگہ جگہ پر گواہی دے گی، ورنہ ایسا نہیں ہوگا۔
🌸7. اگر مقصد حیات متعین نہیں بھی کیا تو پھر ابھی کر لیں اور آج اس مقصد کے تحت زندگی گزارنے کی کوشش کریں ۔ فرق آپ کو صاف ظاہر ہو گا اور سامنے آجائے گا۔
🌸8. جن کا مقصد حیات پہلے سے ہے وہ اوور آل بھی دے سکتے ہیں کہ پہلے سے ایسا کر رہے ہیں اور جن کا نہیں ہے وہ آج سیٹ کریں گے اور آج کا ہی دیں گے کیونکہ ان کے پاس پہلے کا بتانا کچھ نہیں ہے
💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ مقصد حیات کے پوائنٹس پکڑنے ہیں۔

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙




💙مقصد حیات۔۔۔ ٹاپک 25💙

✒مثالیں
یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔
💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙


🌸مثال نمبر 1
مقصد حیات :میں اس دنیا اور اگلے جہاں میں اپنے مالک کی خوشی کا سبب بننا چاہتا ہوں ۔اپنے مالک کی قربت اور خوشی پانا ہی میرا مقصد حیات ہے۔
سٹیپس:
1۔ کچھ غلط کرتے ہوئے رک جاتا ہوں اور اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ مجھے اپنے مالک کی خوشی حق کے رستے پر چلتے ہوئے ہی حاصل ہو گی اور اگر میں حق کی راہ سے دور ہٹا تو مالک کی خوشی سے دو رہو جاﺅں گا۔
2۔ گھر میں جو لوگ بھی سلسلے سے وابستہ ہیں انکے لیے اپنی طرف سے ہر طرح سے آسانی کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میری وجہ سے ان کو ورکنگ میں دشواری نہ آئے ۔گھر کے کام اور دیگر معاملات میں جس قدر مدد کر سکتا ہوں و ہ بھی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔گھر میں موجود سلسلہ ورکرز کو وقت اور سپیس دیتا ہوں تاکہ وہ لوگوں کو حق بات بتائیں جس سے لوگوں کو حق کی آشنائی عطا ہو اور وہ باطل کے شکنجے میں پھنسنے سے بچتے چلے جائیں۔ اس طرح حق و باطل کی جنگ میں مجھے اپنا معاون کردار ادا کرتا دیکھ کر میرے مالک خوش ہوں اور انکی خوشی کی وجہ بننا ہی میرا مقصد حیات ہے۔
3۔ میں دلجمعی سے پڑھائی کرنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ پڑھائی کے بعد ملنے والی جاب، عہدہ ، عزت و مرتبہ اس سب کو حق کے مشن کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کروں گا ۔ اللہ کے بندوں اور امتیوں کو حق کی راہ دکھانے اور حق آشنا بنانے کی ہر ممکن اور ہر طرح سے کوشش کرنے میں ہی میرے مالک کی خوشی ہے اور اسی لیے میں حق کے مشن کا سپورٹر بن کر مالک کی خوشی کا باعث بنوں گا اور اس طرح سے اپنے مقصد کو پاﺅں گا۔
4۔ اپنی خواہشات اور چاہتوں پہ کام کی کوشش کرتا ہوں تاکہ ذات جو میرے اور میرے مالک کی بیچ فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے اسکی یہ کوشش ناکام کر سکوں ۔ اور ذات کو شکست دے کہ حق پہ کھڑا ہوتا دیکھ کر میرے مالک اس جہاں اور اگلے جہاں میں بھی خوش ہوں اور یہ ہی خوشی حاصل کرنا ہی میرا مقصد حیات ہے ۔
5۔ اس مقصد کی چاہ میں دل کو مرکز سے جوڑے رکھنے کی کوشش ہوتی ہے تاکہ امتیوں کا درد محسوس کرتے ہوئے انکی ضرورت کے مطابق ہر ممکن انداز سے مدد کر پاﺅں ۔ جہاں وقت اور موقع ملے وہاں اسے استعمال کر سکوں ۔ حق کا پیغام پہنچانا جیسے ممکن ہو پہنچا سکوں ۔


💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙



💙مقصد حیات۔۔۔ ٹاپک 25💙

💙مثال نمبر 2
مقصد حیات :میری زندگی کا مقصد اپنے معشوق پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوة والسلام کی رضا اور قربت پانا ہے ۔
سٹیپس:
1۔ میں محمدی حسینی سلسلہ میں ایک حسینی مشن ورکر کے طور پر بھی کام کر رہی ہوں ۔ میں اپنی گھریلو ، پروفیشنل اور سلسلہ ورکر کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو ہر طرح سے پورا کرنے اور ان میں توازن بر قرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ نہ تو مجھ سے جڑے رشتوں کو مجھ سے شکایت ہو اور نہ ان کے ساتھ معاملات میں بگاڑ آئے ۔ اپنی ذمہ داریوں کو پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوة والسلام کی رضا کے مطابق نبھانے اور ہر کام کے پورشن کو مناسب وقت دینے کی کوشش جاری رکھتی ہوں کہ اسی کے سبب پیارے آقاﷺ کی قربت میں آگے سے آگے بڑھتی جاﺅں۔
2۔ میں اپنے بچوں کو بہت پیار سے ڈیل کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ یہ بھی میرے پیارے آقائے دو جہاں ﷺ کی سنت ہے اور اسکے پیچھے نیت یہ ہی ہے کہ ایسے پیار سے ان کی تربیت کروں کہ یہ بھی حق کی راہ پر استقامت سے کھڑے ہو کر مشن ورکر بن سکیں ۔ ان کو ایسا پیار دینا ، حق کی آشنائی اور باطل کی پہچان دے کر ان کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ یوں تربیت کرنا مجھے میرے معشوق کے قریب لے جائے گا۔ جتنے لوگ بھی مشن کی ورکنگ کےلئے تیار ہوں گے وہ پیارے آقا کو خوشی دیں گے اور یہ ہی انہیں خوشی دے کر قربت پانا میرا مقصد حیات ہے۔
3۔ میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ان کے کسی بھی رویے کو دیکھے بنا یا ان سے کسی صلے کی توقع کے بغیر ان کے ساتھ اچھا عمل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔پیارے آقاﷺ کو ایسا عمل پسند ہے۔میرا یہ عمل آقائے دو جہاںﷺ کو پسند آئے گا اور میں انکی قربت میں بڑھ سکوں گی۔
4۔ میں اپنے دیے گئے سیٹ اپ میں راضی رہنے کی پوری کوشش کرتی ہوں جو بظاہر تھوڑا مشکل بھی ہوتا ہے ۔ راضی با رضا رہنے میرے پیارے آقاﷺ کی پسندیدہ عمل ہے ۔ ان ﷺ کی پسند اور رضا کے مطابق عمل کی کوشش مجھے قربت میں لے جائے گی اور یہی قربت پانا میری زندگی کا مقصد ہے۔
5۔ میں اپنی زندگی کا ہر لمحہ مشن کے کام کےلئے لگانے کی کوشش میں رہتی ہوں ۔ اسکے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہوں وہ وقت جو میں اپنے آرام و سکون ، سیرو تفریح کےلئے لگا سکتی ہوں اسے مشن ورکنگ پر لگاتی ہوں ۔ امت کو بچانے کا یہ جذبہ بھی اندر پیارے آقائے دو جہاں ﷺ کی رضا پانے کے لئے ہی تڑپ لگائے رکھتا ہے اور میں اپنی اسی کوشش میں لگی رہتی ہوں ۔ پیارے آقاﷺ کا درد لے کر ان کی امت کی بھلائی کے کام میں اپنا حصہ شامل کر کے آپکے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کر کے قرب میں قدم بڑھانے کی کوشش بھی اپنے مقصد حیات کو پانے کے لیے ہے۔


💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙



💙مقصد حیات۔۔۔ ٹاپک 25💙

🌸مثال نمبر 3
مقصد حیات :معشوق حقیقی کی رضا و خوشی کہ... ’وہ دیکھیں مسکر ا کر‘ ...یہی میرا مقصد حیات ہے ۔
سٹیپس:
1۔ ہر دن کی ابتدا ہوتی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ آج کا دن بھی اپنے مقصد حیات کو پانے کی کوشش میں گزرے ہوئے کل کے دن سے بہت اچھا گزرے ۔ اس حوالے سے ا ٓنکھ کھلتے ہی اکثر پہلے دعا کرتی ہوں کہ مالک ایسا دن گزروا جو تجھے پسند آئے ۔ جس میں ہر کام میں یہ یاد رہے کہ کہیں بھی کسی بھی معاملے میں ون ٹو ون نہیں ہونا بلکہ ہر معاملہ ایک ٹرائی اینگل میں ہی سیٹ کرنے کی کوشش کرنی ہے تاکہ دنیا کے ہر کام کی نیت و عمل معشوق کی قربت کی جانب لے کر جائے ۔ ہر دن اپنی حقیقت اور اصل کی جانب سفر ہو۔
2۔ دن شروع ہوتے ہی کوشش ہوتی ہے کہ فرائض وقت پہ اور پابندی سے ادا ہوں ۔ جیسے نماز پڑھنا ، اپنا ہر عمل اپنے مقصد سے جوڑنا ۔ اپنی ذمہ داریاں ، میاں بچے، گھر، ورکنگ اور جاب کے حوالے سے اچھی طرح سے ادا کروں۔ جب اپنی ہی خطا یا غلطی ،سستی ،کام چوری ، نیت کی خرابی یا باطل کے کسی بھی بہکاوے میں آکے ایسے نہ ہوپائے کچھ ہونے سے رہ جائے یا صحیح طریقے سے ادا نہ ہو تو اندر فکر رہتی ہے کہ جلد از جلد کچھ Out of Way کر کے ازالہ کروں ۔ دل سے شرمندہ ہو کر معافی مانگوں اور اللہ سے مدد مانگ کے سٹیپ لوں اور باطل کے ہاتھوں سے نکل سکوں تاکہ رضائے حقیقی ملے ۔
3۔ اپنے اندر تبدیلی لانا اور روز کے ٹاسک سیٹ کر کے ذات پر کام کرنا، دل بڑا کرنا، جن سے نفرت و غصہ ہوا نہیں معاف کرنا ، نیت در نیت کو چیک کرنا اور اپنے عمل کی حقیقت دیکھنا کہ عمل کو خالص کر سکوں اور معشوق کی مسکراہٹ عطا ہو۔
4۔ طمع لالچ و دنیا کی چاہتوں سے ہاتھ اٹھانا ،دنیا سے محبت اور امید کی بجائے مالک حقیقی سے امید، کم ظرفی سے اعلیٰ ظرفی کی جانب بڑھنا اور بہتری کی کوشش جاری رکھنا تاکہ مسکراہٹ پا سکوں۔ کسی عمل کو دیکھ کر اپنا عمل ضائع نہ کرنا ۔ اچھا مشورہ دینا، اچھی بات کرنا، خود پر نظر رکھنا یہ سب اسلیے کرتی ہوں کہ دل بدلے اور دل کی پسندیدہ حالت عطا ہو کہ ہر روز قربت کے سفر میں آگے بڑھوں اور تو دیکھے مسکرا کے .... اسی چاہ میں یہ سب کرتی ہوں ۔
5۔ زندگی کے سب معاملات میں اپنی اوقات یاد رکھنا اور دوسروں پر نظر کی بجائے ا پنا گھٹیا پن کھول کھول کے دیکھنا کہ شرمندگی آئے اور دل میں احساس بیدار ہو کہ اصل رضا خالص پن کے بغیر حاصل نہ ہو گی ۔ اس طرح بھی مسکراہٹ پانے کی کوشش کرتی ہوں۔
💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙
💙مقصد حیات۔۔۔ٹاپک 25💙
🌸مثال نمبر 4
میرا مقصد حیات پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوة والسلام کے عشق میں فنا ہو جا نا ہے ۔
سٹیپس:
1۔ میں اپنے قریبی رشتوں سے مختلف ذاتی معاملات کی بناء پر بہت نفرت کرتی تھی ۔ دل میں ان کے لئے بے پناہ غصہ تھا اور انہیں دیکھنے پر بھی دل میں چڑ آتی تھی ان کے ساتھ معاملات اب بھی ویسے ہی ہیں مگر اب میں ذات کو مار کر پیارے آقائے دو جہاںﷺ کی پیروی کی بہترین کرشش کرتے ہوئے دل کو وسعت دے رہی ہوں ۔ ان سب ہی قریبی رشتوں کو امتی کی نظر سے دیکھتے ہوئے ان سے محبت کی کوشش میں لگی ہوں کہ اسی میں میرے آقائے دو جہاں ﷺ کی خوشی ہے ۔ ان سب پیاروں کےلئے دل سے دعا کرتی ہوں تب ہی انہیں پیار دے کر انہیں بھی حق کی راہ دکھانے کی کوشش کرنا ممکن ہو ۔ امت کو حق کی راہ پر لاکر باطل کی قید سے آزاد کرانے کی کوشش کرنے میں بھی میرے آقائے دو جہاں کی خوشی ہے ۔یوں ہی نفرتوں کو دل سے ختم کرنے سے میری ذات مرے گی اور مجھے فنا نصیب ہو گی ۔
2۔ جب کسی سے بات کرتی ہوں تو اچھے اخلاق اور پیار سے کرتی ہوں کہ پیارے آقائے دوجہاں اچھے اخلاق کا کامل نمونہ تھے اور میرے اس عمل سے آپ مجھ سے خوش ہوں گے ۔اور مجھے مقصد حیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
3۔ میں اپنی بھوک اور کھانے پینے کی چاہتوں پر کام کرتے ہوئے جب جب خود کو مجبور محسوس کروں اور نا شکری آئے تو یہ سوچ کر نفس پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہوں کہ میرے پیارے آقائے دوجہاں نے تو پیٹ پر پتھر باندھ کر بھوک کو دبا دیا تھا تو میں پیٹ پوجا کی خواہش کو نہیں دبا سکتی ۔ یوں پیارے آقاﷺ کے ساتھ نسبت مضبوط کرنے کے لیئے نفس کو مارنا مجھے اپنے مقصد حیات کو حاصل کرنے میں ایک قدم اور آگے بڑھاتا ہے ۔
4۔ میں قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ تفسیر اس لیے پڑھتی ہوں کہ قرآن کے احکامات کو سمجھ کر خود بھی اس پر عمل کر سکوں اور پیارے آقاﷺ کے امتیوں کو مسائل اور قرآنِ کریم کی حکمتوں سے آگاہ کر کے ان کے دلوں کو قرآن کریم کے نور سے روشن کرنے کی کوشش کر سکوں ۔ اس طرح مجھے میرا مقصد حیات حاصل کرنے میں مد د ملتی ہے۔
5۔ پہلے میرے دل میں اس قدر سختی تھی کہ میں بچوں سے پیار نہیں کر پاتی تھی ۔ لیکن آپ کی رضا پانے کےلئے اب سب بچوں کو بہت پیار دینے کی کوشش کرتی ہوں ۔پہلے بچوں سے چڑ جاتی تھی لیکن کچھ وقت سے اب اس احساس کے ساتھ اس پوائنٹ پر ورکنگ کی ہے کہ پیارے آقاﷺ بھی بچوں سے محبت فرماتے تھے اور میرا بچوں کو پیار دینا انہیں خوش کرے گا ۔ اب اس احساس میں بچوں سے پیار کرتی ہوں ۔