🌷✨🌷✨🌷✨🌷✨🌷✨




💚محمدی حسینی♥
📚نصابِ تعلیم📚

🌹لیول :7
🌹تعارف

🔎اللہ کا یقین🔍

🖍یہ لیول کرانے کا مقصد :

لیول 7 کرانے کا مقصد کسی بھی حق کے راہی کو ایسے نایاب اور انمول ہیرے کے طور پر تراشنا ہے جس کے نہ صرف ظاہر ی عمل اللہ اور پیارے آقا ئے دو جہاں ﷺ کے احکامات کے تابع ہوں بلکہ باطنی حالت بھی انتہائی پسندیدہ ہو جائے۔ یہ ظاہری عمل منافقت اور ریاکاری سے پاک ہو کر اس کی باطنی حالت کا آئینہ دار ہو اوراس کا اللہ کے ساتھ خالص اور سچا محبت کا تعلق بنا رہے ۔اور وہ اندر اس قوت ایمانی کی وجہ سے زندگی کے ہر طرح کے معمولات اور معاملات کی آزمائشوں میں صرف اللہ اور پیارے آقائے دوجہاںﷺ کی رضا اور خوشی کو مقدم رکھ سکے ۔اس لیول کے کرنے والے کو مختلف مراحل سے گزرنا ہوتا ہے ۔ ہر مرحلے کا ایک بیسٹ لیول ہوتا ہے جسے حاصل کرنے کے لیے کیول کرنے والے کو دعا کی پاور اور ٹپس دی جاتی ہیں۔ اس کے دوران مسلسل اپنے جذبے اور شوق کو جوان رکھنا ہوتا ہے تب ہی اللہ کی آشنائی اور قربت کی منزل تک جانے کی راہ آسان ہو تی ہے ۔ یہ کرنے والے حق کے راہی کا ہر دم جوان جذبہ اور شوق ہی اس کو اللہ کی قربت اور آشنائی کے اس سفر میں آگے لے جانے میں اس کا مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
💥نوٹ
اس لیول کے دوران خاص طور پر خیال رکھنا ھے کہ۔۔۔
نماز کی باقاعدہ اور بروقت ادائیگی۔۔۔ روزآنہ تلاوت قرآن اور دعا کے ذریعے پاور لی جائے۔۔۔
کیونکہ اللہ کی آشنائی کے در تب ہی کھل سکتے ھیں جب بنیاد یعنی نماز کی ادائیگی اور قرآن کی تلاوت کی سیڑھی پر مضبوطی سے قدم جمائے ھوں اور ساتھ دعا میں عاجزی سے دامن طلب بار بار پھیلا کر اللہ سے حق کی راہ کا مسافر ھوتے ھوئے منزل پر کامیابی سے پہنچنا مانگ رھے ھوں۔
🌷✨🌷✨🌷✨🌷✨🌷✨