🧡نیت در نیت پکڑنا۔۔۔ٹاپک 1🧡

✏اس ٹاپک کو کرنے کے مقاصد:

🌹عمل کا دارومدار نیت پر ہے:
ہم اکثر معاملات کو نبھاتے ہوئے یہ سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے کہ اس عمل کو کرنے کی ہماری نیت کیا ہے یوں عمل خالص ہونے میں کمی بیشی رہ جاتی ہے -
ہم عمل تو کرتے ہیں مگر نیت پر نظر نہ ہونے کی وجہ سے اسے خالص ہو کر نبھا نہیں پاتے -
🌹بظاہر نیت:
عمل کے کرنے کی جو ہماری نیت ہوتی ہے اسے جانچیں گے تو کئی بار یہ بھی کھلے گا ہم پر کہ... اس عمل کی ایک بظاہر نیت ہے...
اور اگر اس نیت کا جائزہ لیں تو بہت بار جائزہ لینے پر ہمیں ایسے اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ اس عمل کی بظاہر نیت تو صرف ہمیں وقتی طور پر ہم کو ہی ہماری او- کے (ok) کی رپورٹ دینے کے لیے ہے ورنہ اس نیت کے پردے کے پیچھے کچھ اور بھی چھپا پڑا ہے...
جو کہ اس وقت ہمارے عمل کو خالص نہیں ہونے دے رہا -
🌹نیت در نیت پرکھنا :
وہ کچھ جو بظاہر نیت کے پردے کے پیچھے چھپا ہوا ہوتا ھے اور جو ہمارے عمل کو خالص نہیں ہونے دیتا اسے نیت در نیت کہتے ہیں -
اس سٹیپ میں ہم نے ہر عمل کے پردے کے پیچھے چھپی نیت در نیت چیک کرنا سیکھنی ہے - یوں اپنے ہی عمل کا کھوٹ سامنے آئے گا... کیونکہ عمل کا دارومدار نیت پر ہے اور اس نیت اور پھر نیت در نیت کی حقیقت بھی واضح ہو گی تو ہم عمل کو بھی خالص کرنے کی کوشش بھی کریں گے -
🌹فرق سمجھ کے عملی سٹیپ لینا:
جب نیت اور نیت در نیت واضح ہو جائے تو اسی پر مطمئن نہیں ہو جانا ہوتا - اس کے بعد نیت بہترین کرتے ہوئے کچھ عملی سٹیپ لینا ہوتا ہے - بعض دفعہ ہم نیت اور نیت در نیت کے فرق کو سمجھ کر بھی اس فرق کو مٹانے کے لیے کوئی سٹیپ نہیں لیتے - اس سٹیپ میں ہم. یہ فرق بھی سمجھیں گے اور عملی سٹیپ بھی لینا سیکھیں گے جو کہ پہلے اکثر مِس ہو جاتا ہے؟
🌹خالص پن:
جب ہم اپنی نیت اور نیت در نیت کے فرق کو سمجھ کر اور سیٹ کر کے اللہ کی مدد سے عملی سٹیپ لیں گے تو عمل میں خالص پن خود بہ خود آتا چلا جائے گا جو ہمارے عمل کے وزن بڑھا دیتا ہے -
🌹سفر میں تیزی:
ہمارے عمل اور نیت کا ایک ہوتے ہوئے خالص ہونا ہمیں منزل کی طرف تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد دے گا اور آئندہ بھی خود کو چیک کرتے رہنے کی راہ کھلے گا تو مزید فائدہ حاصل ہو گا -
🌹بیسٹ لیول :
ہمارے ظاہر و باطن کا جو فرق نیت اور نیت در نیت سے عمل میں آ جاتا ہے، وہ واضح ہو کر ہمارے سامنے آئے گا تو آئندہ کوشش جاری رکھ سکیں گے کہ یہ فرق نہ ہو - اس طرح خالص عمل کا بیسٹ لیول دینے کی کوشش جاری رکھنے میں مدد ملے گی -


🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

🧡نیت در نیت پکڑنا..ٹاپک 1🧡

🖍اپنی روٹین میں عملی طور پر اس ٹاپک کو شامل کرنے کی ہدایات:

🌹نیت کسی بھی کام کے ارادے کو کہتے ہیں۔ ہر عمل کے پیچھے بظاہر ایک واضح نیت ہوتی ہے۔ اس بظاہر نیت کے پیچھے ایک پوشیدہ ارادہ ہوتا ہے جس سے بعض اوقات ہم خود لا علم ہوتے ہیں۔ چھپے ارادے کو نیت در نیت کہتے ہیں اگر غور کریں تو اصل میں وہ ہی ہماری سچی نیت ہوتی ہے۔
🌹اپنے کسی بھی عمل کے حوالے سے اپنی بظاہر نیت اور بظاہر نیت کے پیچھے چھپی نیت در نیت کا جائزہ لیں گے۔
شیئر کریں گے کہ بظاہر نیت کیا تھی اور جب گہرائی سے جائزہ لیا تو نیت در نیت کیا تھی۔
🌹جب نیت در نیت خود پر کھلی تو دل کے احساس کیا تھے۔۔؟؟
اور
🌹 اس کے بعد کس طرح سے کسی احساس نے نیت کی درستگی میں مدد کی ۔۔۔۔شئیر کریں؟؟؟
🌹مثلاً میں نے اپنی کام کرنے والی کو کچھ چیزیں دیں ، پہلے بھی اکثر اس کی مدد کرتی رہتی ہوں۔ بظاہر میری نیت یہ تھی کہ ایک غریب کی مدد کر رہی ہوں جس سے اس کی ضرورت پوری ہو جائے۔ مگر نیت در نیت اپنا اچھا پن اس پر ثابت کر رہی تھی کہ وہ خوش ہو اور گھر کے دوسرے لوگوں کے مقابلے میں مجھے زیادہ اچھا اور سخی سمجھ کر سب میں اہمیت دیا کرے۔۔۔ تو اب یہ نیت در نیت ھوئی۔
💥نوٹ:💥
کم از کم پانچ دن اس ٹاپک کی پریکٹس کی جائے اور روزانہ کم از کم ایسے دو یا تین پوائنٹس پکڑنے ہیں۔


🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹



🧡نیت در نیت پکڑنا۔۔۔ٹاپک 1🧡
✒مثالیں
یہ پوائنٹ کس طرح سے کن کن معاملات میں ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔اس کی چند مثالیں یہاں بیان کی جارہی ہیں۔
🧡مثال نمبر 1
میری سکول وین صبح جلدی آجاتی ہے تو میں مشکل سے صبح نماز پڑھ کے تیار ہو پاتی ہوں اور ساتھ ہی وین آجاتی ہے اور وین میں بیٹھ جاتی ہوں۔ میں نے فون میں کچھ قرآنی سورتیں ڈاون لوڈ کی ہوئی ہیں جو میں وین میں بیٹھ کے پڑھ لیتی ہوں۔ آج صبح 5 منٹ پہلے آنکھ کھلی تو نماز پڑھ کے قرآن کی تلاوت بھی کر لی۔ وین کے آنے سے پہلے تیار بھی ہوگئی۔ جب تیار ہو کے وین کے انتظار میں بیٹھی تھی تو آج ایک خاص احساس ہوا کہ گھر میں چاہوں تو آرام سے گھر بیٹھ کربھی سورة کی تلاوت کر سکتی ہوں اور اس کا ٹائم بھی آرام سے سیٹ کر سکتی ہوں پر میں وین میں پڑھتی ہوں کیوں کہ بظاہر تو یہ نیت ہوتی ہے کہ میری روزانہ کی تلاوت مس نہ ہو کیوں کہ میرے پاس صبح ٹائم نہیں ہوتا اس لئے وین میں فون پر پڑھتی ہوں۔
جب آج نیت در نیت چیک کی تو حقیقت کچھ اور ہی کھلی کہ اصل میں وین میں اپنا یہ عمل سب کے سامنے شو کرنا چاہتی ہوں۔ ٹیچرز مجھے دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ میرے پاس کتنا اچھا فون ہے کہ جس سے میں وین میں بیٹھ کر بھی تلاوت کر سکتی ہوں۔ نیت در نیت یہ بھی ہوتی ہے کہ سب کو پتا چلے کہ میں کتنی نیک ہوں اور اسلامی ہوں۔ سب مجھے نوٹ کریں گے اور یوں لوگوں کی نظر میں اچھی نیک بن جاوں گی۔
جب مجھے اپنی نیت در نیت کا احساس ہوا تو شرمندگی اور افسوس ہوا کہ کیا یہ ہے میری اصلیت؟؟؟
میں تو اللہ سے رشتے اور تعلق میں بھی خالص نہیں ہوں۔ یہاں بھی دنیاوی ستائش پانے کے پیچھے ذات کی غلامی میں لگی ہوئی ہوں۔دل بہت ہی شرمندہ ہوا اور نادم ہو کر اللہ سے معافی مانگی اور سٹیپ لینے کا رادہ کیا کہ کل سے وقت پر اٹھ کر گھر سے ہی تلاوت کر کے وین میں جاوں گی تاکہ نیت در نیت کے ناخالص پن کو چھوڑ کر دکھاوے کے جال سے خود کو آزاد کر پاوں۔ اب یہ عمل صرف اللہ کی رضا کے لئے ہی ہوگا۔ نیت درنیت خالص ہوگی تو ہی عمل بھی خالص ہوگا۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹


🧡مثال نمبر 2
میری زیادہ تر Hkr وٹس ایپ پر ہیں اور نیا کیس لوں تو بھی یہ ہی دل ہوتا ہے کہ ان کے پاس وٹس ایپ والا فون ہو۔ میں خود بھی زیادہ یہی ایپلیکیشن استعمال کرتی ہوں تو ایسے Hkr سے رابطہ مجھے آسان لگتاہے۔ sms آج کل زیادہ نہیں ہوتے۔ سب ورکنگ گروپس بھی وٹس ایپ پہ ہی ہیں اس لئے بھی چاہت ہوتی ہے کہ سب کے پاس وٹس ایپ ضرور ہو۔ اب اس عمل کی بظاہر نیت بہت صاف سی لگتی ہے کہ اچھی ورکنگ کےلئے ہی ایسا کرتی ہوں۔ یوں حق کے راہی کو اچھا وقت دے پاوں گی۔ مگر آج جب ٹاپک پڑھا تو اندر الارم بجا کہ نیت توصاف ہے۔۔۔ پر در نیت میں تو اتنا گند پڑا ہے جو خود بھی دیکھ کر ایکبار آنکھ چرانے پر مجبور ہو گئی تھی کہ کیسے سچ کا سامنا کروں۔
سچ یہ تھا کہ وٹس ایپ پر Hkrs ہوں تو آن لائن ورکنگ گروپس میں آسانی سے شامل ہو جاتے ہیں یوں میرا گروپ بڑا ہو جائے گا۔ میری ورکنگ سب کو نظر آئے گی کہ میرے کتنے Hkrs گروپ میں ہیں ، واہ واہ بھی ہوگی۔ یہ در نیت تھی جو بےحد خراب تھی اور جس کامجھے آج سے پہلے علم تک نہ تھا ، میں تو ڈھنڈورا پیٹتی تھی کہ ذات سے آزاد ہو کے، بےلوث ورکنگ کر رہی ہوں۔ لیکن ابھی تک گروپ،Hkr کی تعداد اور اپنی ورکنگ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہی در نیت تھی۔ آج نیت در نیت کی اصلیت نے جیسے اپنا اصل چہرہ ہی نہیں اصل کردار سامنے لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ آگے کے لیئے خالص پن سے کام کرنے کا ارادہ کیا ہے کہ ورکنگ جہاں بھی جس بھی فورم پر کی جائے وہاں نیت صرف پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوة والسلام کی رضا اور خوشنودی ہو۔ ان کی امت کی فلاح اور بھلائی کا کام کرنا ہی نیت بھی ہے اور درنیت یہ ہی ہو کہ پیارے آقائے دو جہاںﷺ کی امت کا درد لے سکوں۔ یہاں نمبر گیم نہیں کھیلنی کہ میرے پاس زیادہ Hkrs ہوں اور میری ایک استاد کے طور پر شہرت ہو۔ اللہ سے دل جھکا کر دعا کی کہ مجھے نیت اور عمل کا خالص پن عطا ہو۔


🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹